پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

راکٹ حملوں کے بعد طرابلس کا ہوائی اڈہ بند،فضائی آپریشن معطل، جھڑپیں جاری

datetime 12  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طرابلس(انٹرنیشنل ڈیسک )لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر راکٹ حملوں کے بعد فضائی آپریشن معطل کردیا گیا ۔ دوسری جانب دارالحکومت کے مشرق میں ہوائی اڈے کے اطراف میں شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق معیتیقہ ہوائی اڈے پر نامعلوم اطراف سے داغے گئے راکٹوں اور گولہ باری کے بعد ہوائی اڈے سے دھوئیں کے بادل اٹھتے

دکھائی دے رہے ہیں۔ ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے فیس بک پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ راکٹ حملوں کے بعد فضائی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔ لیبیا کی فضائی کمپنی کی ایک پرواز جو مصر کے شہر اسکندریہ سے آ رہی تھی کا راستہ تبدیل کرکے 190 کلو میٹر دو مصراتہ ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا ۔ادھر مصراتہ ہوائی اڈے کے ترجمان طرابلس ہوائی اڈے پر لینڈ کرنے والی تمام پروازوں کو مصراتہ کی طرف موڑ دیا گیا ۔راکٹ حملوں میں طرابلس کے المعیتیقہ ہوائی اڈے کو نقصان پہنچا اور اس کے بعد ہوائی اڈے کو ہرطرح کی فضائی نقل وحرکت کے لیے بند اور اس ہوائی اڈے پراترنے والی پروازوں کو متبادل ہوائی اڈوں کی طرف بھیجا گیا ۔لیبیا کے مقامی ٹی وی چینل کے مطابق ہوائی اڈے پر راکٹ باری کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔خیال رہے کہ طرابلس کے معیتقیہ ہوائی اڈے کو 31 اگست سے سات ستمبر تک شہر میں جاری لڑائی کے باعث بند کردیا گیا تھا۔ اس لڑائی میں کم سے کم 63 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…