ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئگو نے کہاہے کہ وسطی ایشیا میں اسلامی شدت پسندی روس کی سکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئگو نے کہا کہ وسطی ایشیا میں
اسلامی شدت پسندی روس کی سکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر اس کا تدارک نہ کیا گیا تو یہ جنگل میں آگ کی طرح پھیل جائیگی،انہوں نے کہاکہ چند لوگ اسلام کو بدنام کرنے کے لیے ایسا کر رہے ہیں حالانکہ اسلام امن ،محبت اوررواداری کا درس دیتا ہے لیکن یہاں معاملہ الٹ ہے۔