ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

عراق میں ایرانی ایجنٹوں کی کسی بھی کارروائی کا جواب دیا جائے گا، امریکا

datetime 12  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ عراق میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے کسی بھی فوجی کارروائی سے باز رہے ورنہ امریکا ایران کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائیٹ ہاؤس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ عراق میں امریکی تنصیبات کو ایرانی اینجنٹوں کے ہاتھوں نقصان پہنچا تو ایران کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔

بیان میں امریکا نے ایران پر الزام عاید کیا کہ تہران نے عراق کے شہر بصرہ میں امریکی قونصل خانے اور بغداد میں سفارت خانے کے آڈیٹوریم پر اپنے حامیوں کو حملوں سے نہیں روکا۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ حالیہ عرصے میں ہم نے عراق میں کئی ایسے واقعات دیکھے جن میں لوگوں کی زندگیوں کو خطرات سے دوچار کیا گیا۔ بصرہ میں امریکی قونصل خانے کو حملوں کانشانہ بنایا گیا اور بغداد میں امریکی سفارت خانے کی عمارت کونقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ ایران نے ان واقعات کی روک تھام کے لیے کچھ نہیں۔ عراق میں ایران کی طرف سے فراہم کردہ اسلحہ اور اس کے تربیت یافتہ عناصر امریکی تنصیبات پرحملوں میں ملوث ہیں۔بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر عراق میں امریکی تنصیبات کو ایرانی ایجنٹوں کے ہاتھوں کوئی نقصان پہنچتا ہے تو امریکا اس کا فوری اور موثر جواب دے گا اور ہم عراق میں اپنے شہریوں کی جانوں کا ہرممکن دفاع کریں گے۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے کے روز جنوبی عراق کے شہر بصرہ میں امریکی قونصل خانے پر تین ہاون راکٹ داغے گئے تھے تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…