جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

داسو، تربیلا اور منگلا ڈیم سمیت پورا واٹرسیکٹر خطرے میں،بھاشا ڈیم کے بارے میں انتہائی تشویشناک فیصلہ کرلیاگیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) واپڈا حکام نے پیپرارولزکے برعکس بھاشا ڈیم کی ملکی وغیر ملکی کنسلٹنٹ کمپنیوں کے گروپ کی بجائے مقامی کمپنیوں کو کنسلٹنسی کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ،آبی ماہرین نے فیصلہ کوخطرناک قراردیتے ہوئے کہاہے کہ غیرتجربہ کارکمپنیوں کوٹھیکہ دیا گیا تو داسو، تربیلا اور منگلا ڈیم سمیت پورا واٹرسیکٹر خطرے میں پڑ جائے گا۔ذرائع کے مطابق واپڈا تھارٹی کا بھاشا ڈیم کی ملکی وغیر ملکی کنسلٹنسی کمپنیوں کے گروپ کی بجائے

مقامی کمپنیوں کو کنسلٹنسی کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔واپڈ ا ایک سال سے ملکی وغیرملکی کنسلٹنٹ کمپنیوں کی سکروٹنی کررہا تھا مگر چیئرمین واپڈانے اچانک پیپرارولز کے خلاف ٹھیکہ مقامی کمپنیوں کو کنسلٹنسی دینے کافیصلہ کیا۔جس پر واپڈااتھارٹی کے دیگرممبران کے تحفظات ہیں کہ مقامی کمپنیوں کابڑے ڈیم کاکوئی تجربہ نہیں۔آبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھاشاڈیم دنیا کا واحد(رولرکمپیکٹڈ کنکریٹ)آرسی سی ڈیم ہے،جس کی کنسلٹنسی ناتجربہ کارمقامی کمپنیوں کودینے سے کارسک نہیں لیاجاسکتا،غیرتجربہ کارکنسلسٹنی کمپنیوں کوٹھیکہ دیاگیاتوبھاشا ڈیم کے ڈون سٹریم تمام آبی ذخائرخطر ے میں پڑجائیں گے۔ آبی ماہرین نے انتباہ کیا کہ واپڈا بھاشاڈیم کو مقامی کمپنیوں کیلئے تجربہ گاہ نہ بنائے،ورنہ قومی نقصان ہوگا۔ واپڈا حکام نے پیپرارولزکے برعکس بھاشا ڈیم کی ملکی وغیر ملکی کنسلٹنٹ کمپنیوں کے گروپ کی بجائے مقامی کمپنیوں کو کنسلٹنسی کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ،آبی ماہرین نے فیصلہ کوخطرناک قراردیتے ہوئے کہاہے کہ غیرتجربہ کارکمپنیوں کوٹھیکہ دیا گیا تو داسو، تربیلا اور منگلا ڈیم سمیت پورا واٹرسیکٹر خطرے میں پڑ جائے گا۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…