اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات میں پھنسی غریب پاکستانی خاتون کی مدد کیلئے مخیر شخص نے بڑا کام کر دکھایا، تمام قرض ادا کر دیا، قابل تحسین اقدام

datetime 10  ستمبر‬‮  2018 |

دبئی(نیوز ڈیسک) ایک پاکستانی خاتون جس کا شوہر اسے دبئی چھوڑ کر پاکستان واپس آ گیا وہ اپنے بچوں کی کفالت کے لیے مانگنے پر مجبور ہو گئی، وہاں کے ایک ہسپتال میں جب خاتون کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی تو اس کے پاس بل ادا کرنے کے لیے پیسے نہیں تھے جس پر بچے کا برتھ سرٹیفکیٹ دینے سے ہسپتال والوں نے انکار کر دیا، اس خاتون کا رہائشی سٹیٹس غیر قانونی ہونے کی وجہ سے وہ وہاں نوکری بھی حاصل نہیں کر سکتی تھی اور ایک خراب حالت مکان میں بمشکل رہ رہی تھی۔

جب اس خاتون کے بارے میں یہ افسوسناک خبر چھپی تو ایک نیک دل انسان نے خاتون کے ذمہ ہسپتال کی واجب الادا رقم جو کہ 8600 درہم بنتی تھی ادا کر دی۔ اس شخص نے اخبار کے دفتر سے اس دکھی خاتون کا پتہ حاصل کیا اور اپنا نام و پتہ بتانے سے بھی گریز کیا، جب یہ شخص اس خاتون کے گھر پہنچا تو اسے اس کے گھر کی حالت دیکھ کر بہت دکھ ہوا اور اس خاتون کے ذمہ جتنا قرض تھا وہ ادا کر دیا۔ اس شخص نے کہا کہ میں نے کوئی احسان نہیں کیا ہے بلکہ ایک انسان ہونے کے ناتے یہ اس کی ذمہ داری تھی۔ اس شخص کی خاتون کی مدد کے بعد اخبار کے دفتر میں کئی لوگوں کے فون آئے کہ وہ اس خاتون کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ دبئی میں پاکستان کے کونسل جنرل کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی سکیم سے خاتون کو فائدہ دلوانے کے لیے اس کے دستاویزات جلد از جلد جاری کر دیے جائیں گے۔ رقیہ نامی اس خاتون کا کہنا ہے کہ میں انتہائی مایوسی کے عالم میں تھی لیکن اس نامعلوم شخص نے نئی زندگی شروع کرنے کے لیے ایک موقع فراہم کیا ہے۔ اس خاتون نے کہا کہ میں اس شخص کی بہت شکر گزار ہوں، جنہوں نے میرا سارا قرض اتار دیا۔ ایک پاکستانی خاتون جس کا شوہر اسے دبئی چھوڑ کر پاکستان واپس آ گیا وہ اپنے بچوں کی کفالت کے لیے مانگنے پر مجبور ہو گئی، وہاں کے ایک ہسپتال میں جب خاتون کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی تو اس کے پاس بل ادا کرنے کے لیے پیسے نہیں تھے جس پر بچے کا برتھ سرٹیفکیٹ دینے سے ہسپتال والوں نے انکار کر دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…