بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

حکومت کی جانب سے پولیس کے نظام میں اصلاحات ،وسیع پیمانے پر تبدیلیاں،اب مقدمہ کے فوری اندراج کے بعد گرفتاری نہیں ہو گی،تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 10  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی )حکومت کی جانب سے پولیس کے نظام میں اصلاحات کیلئے غوروخوض شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت بڑے پیمانے پر اقدامات تجویز کئے جائیں گے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق پولیس اصلاحات کے لیے جو مجوزہ طریقہ کار وضع کیا جائے گا اس میں پنجاب کے تمام پولیس اسٹیشنز کو کمپوٹرائزڈ کر کے ہر پولیس اسٹیشن کے مرکزی دروازے پر بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب ہوگی ۔پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے والے افراد کی سب سے پہلے ان کے قومی شناختی کارڈ کے ذریعے شناخت ہو گی

اور اس کے بعد عمارت کے اندر جانے کی وجوہات درج کرانا ہوں گی ۔خواتین کے لیے پولیس اسٹیشن کے کے مرکزی دروازے پر خاتون پولیس اہلکار بھی تعینات رہے گی جو خواتین سے تمام ریکارڈ حاصل کر کے اسے آن لائن درج کر ے گی ۔مقدمات کے اندراج کے حوالے سے جو طریق کار وضع کیا جا رہا ہے اس میں سب سے پہلے پولیس اسٹیشن میں موصول ہونے والی درخواست پر مقدمہ درج ہو گا ۔جس کے بعد تفتیشی افسر کسی بھی شخص جس کے خلاف مقدمہ درج ہو گا اسے گرفتار نہیں کرے گا بلکہ پہلے مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش ہو گی بعد ازاں علاقہ مجسٹریٹ سے باقاعدہ وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ گھروں کی تلاشی کے لیے باقاعدہ طور پر سرچ وارنٹ کو لازم قرار دیا جا رہا ہے کسی بھی فرضی وقوعہ جات کے مقدمہ میں کسی بے گناہ کی بعد از تفتیش گرفتاری پر وہی جرم مذکورہ تفتیشی افسر پر لگے گا ۔اسلحہ ، منشیات برآمدگی کی فرضی کارگزاری دکھانے والے پولیس ملازم کو اسی فرضی مقدمہ میں چالان کیا جائے گا جبکہ مقدمات کی تفتیش کو 14دن کے اندر مکمل کرنا لازم قرار دیا جا رہا ہے ۔پولیس ایکٹ پر درست طریقے سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر پولیس اسٹیشن میں ایک سینئر انسپکٹر اور اس کے نیچے دوسب انسپکٹرز بطور ایس ایچ او تعینات کیے جائیں گے جو 8/8گھنٹے اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے ۔رپورٹ کے مطابق پولیس اسٹیشنز کے مرکزی دروازوں پر بائیو میٹرک تصدیق کی وجہ سے عادی درخواست گزاروں اور تھانہ پریکٹس کرنے والے افراد کی حوصلہ شکنی ہو گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…