ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت بند تحریک ۔۔مودی حکومت کیخلاف مظاہرے پھوٹ پڑے، کئی ریاستوں میں شٹرڈائون وپہیہ جام،وجہ ایسی کہ جان کر پاکستانی دنگ رہ جائینگے

datetime 9  ستمبر‬‮  2018 |

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ملک گیر احتجاج جاری ہے جس کے پیش نظر کئی ریاستوں میں کاروباری مراکز بند رہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہل گاندھی کی قیادت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج اور ہڑتال کی کال دی گئی

جس میں حزب اختلاف کی 22 جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔وزیراعظم نریندری مودی اور ان کی حکومت کے خلاف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بھارت بندتحریک چلائی جارہی ہے تاہم ریاست دہلی کی حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی نے تحریک کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔اپوزیشن کے بڑے ناموں نے تحریک کی حمایت کی ہے جس میں شرد پاور، ایم کے اسٹالن اور دائیں بازو کی جماعتوں کے رہنما شامل ہیں۔اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاستوں میں کرناٹکا، مہاراشٹرا، کیرالہ اور بہار شامل ہیں جہاں کارکنان نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر شہریوں کی آمدو رفت روک دی اور کئی بازار بند کرادیے۔ راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے 4 سالہ دور حکومت میں ملک میں وہ ہوا جو گزشتہ 70 برس کے دوران نہیں ہوا، ملک میں نفرت پھیلائی گئی، ایک بھارتی کو دوسرے سے لڑایا گیا اور ملک کو تقسیم کردیا گیا۔انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی پر کہا کہ وہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہوگئے جب کہ روپے کی قدر گزشتہ 70 سالہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔من موہن سنگھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مودی حکومت نے کئی اقدامات ایسے کیے جو قوم کے مفاد میں نہیں اس لیے وقت آگیا ہے کہ حکومت کو تبدیل کیا جائے۔دوسری جانب حکومتی وزیر روی شنکر کا کہنا تھا کہ عوام جانتے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تعلق حکومت سے نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…