منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

موسلادھار بارش کے بعدنئے پاکستان کا لاہور شہر ایک بار پھر پانی میں ڈوب گیا،متعدد ہلاک و زخمی

datetime 10  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ روز ہونے والے موسلادھار بارش کے بعدنئے پاکستان کا لاہور شہر ایک بار پھر پانی میں ڈوب گیا اور کرنٹ لگنے سے ایک شخص جان بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلا عات ملی ہیں بتایا گیا ہے کہ شہر میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے دوران ریواز گارڈن میں ایک شخص بارش کے پا نی میں ٹوٹی بجلی کی تار سے گرنٹ لگنے کے باعث جان بحق ہو گیا لاش کو ضروری کارروائی کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا

جبکہ متعددافراد کے زخمی ہونے کی اطلات بھی ملی ہیں شہر کے نشیبی علاقوں سمیت پوش علاقے میں بارش کے پانی میں مکمل طور پر ڈوب گئے اور پانی کئی گھنٹوں تک سڑکوں پر کھڑا رہابارش کا پانی شہر کی بیشتر سڑکوں پر دن بھر موجود رہا اور لکشمی چوک ،کوپر روڈ ،فیروز پور روڈ ،گورنر ہاؤس ،مال روڈ پورے پانی میں ڈوب گئے جس کے باعث گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بارش کے پانی میں بند ہوتی رہیں اور سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں واسا سمیت دیگر عملہ اپنی ڈیوٹیوں سے غائب جس کے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا بارش کے باعث لیسکو کا بجلی ترسیلی نظام بھی مکمل طور پر ٹھپ ہوگیا اور شہر کے 89 فیڈرز مکمل طور پر ٹرپ کر گئے جس کے بعد شہر کے بیشتر بجلی سے محروم ہوگئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی حدود میں تیز بارش کے باعث 29 پروازیں متاثر ہوئیں ایئرپورٹ کی حدود میں بھی تیز بارش ریکارڈ کی گئی اور خراب موسم کے باعث علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر 29 پروازیں متاثر ہوئیں جس میں 14 پروازیں منسوخ اور 15 تاخیر کا شکار ہیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں میں ملکی اور غیر ملکی پروازیں شامل ہیں جب کہ سول ایوی ایشن حکام نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے دی گئیں ہدایات پر عملدرآمد کیا جائے محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں

سب سے زیادہ بارش گلبرگ میں 80 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ پانی والا تالاب اور جیل روڈ پر 63، لکشمی چوک میں 55، سمن آباد میں 45، شالیمار لنک روڈ پر 21 اور بھاٹی گیٹ میں 14 ملی میٹر بارش ہوئی اسی طرح دو موریہ پل کے علاقے میں 12 ملی میٹر، ایک موریہ اور جی پی او میں 8 اور فرخ آباد میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے جاری رہے گا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار نے انتظامیہ اور واسا کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ افسران نکاسی آب کے تمام مراحل کی خود نگرانی کریں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ انتظامی افسران اور متعلقہ اسٹاف فیلڈ میں کام کرتے نظر آنا چاہییں اور افسران صورتحال معمول پر آنے تک مسلسل نگرانی کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…