جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

اقتصادی کونسل سے میاں عاطف کانام نکالناکافی نہیں، اب یہ کام بھی کیاجائے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور (آن لائن) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی،مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا سید ضیاء الحسن شاہ ،مولانا قاری عبدالعزیزنے مطالبہ کیاہے کہ اقتصادی کونسل سے میاں عاطف کا نام نکالنا کافی نہیں اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی جائے اورقادیانیوں کی وکالت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے حکومت میاں عاطف کوجانتی تھی اس کے باوجود اس کانام کونسل میں شامل کیاگیا

وزیر اعظم عمران خان نے کس کے کہنے پر عاطف میاں کو ممبر بنایا ان خیالا ت کا اظہار رہنماؤں نے عشرہ ختم نبوت کے سلسلے میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکیا۔علماء نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے دین کی جان اور اسلام کی روح ہے اس کے تحفظ کے لئے اگر جان کی قربانی کی ضرورت پیش آئی تو دریغ نہیں کریں گے ،کانفرنس میں حکومت وقت سے مطالبہ کیاگیا کہ یوم ختم نبوت 7ستمبر کو عالمی سطح پرمنایا جائے، کلیدی عہدوں پر براجمان قادیانیوں کو ہٹایا جائے، اقوام متحدہ میں عقیدہ تحفظ ناموس رسالت اور ختم نبوت کی قانون سازی کے لئے پاکستانی حکومت مؤثر کردار دا کرے دیگر مقررین نے کہاکہ میاں عاطف قادیانی کو عہدے سے ہٹانا حکومت کا مثبت قدم ہے، حکومت کو آنکھیں کھلی رکھنی چاہییں،ہمارے اسلاف نے اپنے خون سے عقیدہ ختم نبوت کے گلشن کی آبیاری کی عقیدہ ختم نبوت پر تا قیام قیامت پہرہ دیں گے،، قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے کا سہراہتمام مکاتب فکر کے علماء کے سرپر سجتا ہے آپ نے ذوالفقار علی بھٹو کودلائل کے ساتھ مجبور کیا کہ وہ اس قانون کو منظور کرے ،پاکستان غلامان مصطفیﷺکی سرزمین ہے ،قادیانیوں کو ملک پاکستان میں سرگرمیوں سے روکا جائے۔1974 ء میں ختم نبوت کی نوے سالہ جدوجہد کے نتیجے میں قادیانیوں کو کافر قرار دیا گیا پارلیمنٹ نے متفقہ طورپر قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا

قادیانیوں کو صفائی کا پورا موقع دیا گیا قادیانی جب تک آئین کے مطابق اپنے آپ کو غیر مسلم تسلیم نہیں کرتے ،ہندو مسیحی سکھ سب آئین کو تسلیم کرتے ہیں قادیانی تسلیم نہیں کرتے عمران خان بتائیں آخر انہون نے جانتے بوجھتے عاطف قادیانی کی تقرری کیوں کی ؟انہوں نے کہاکہ یہ ٹیسٹ کیس کے طورپر تقرری کی گئی وزیر اطلاعات فواد چوہدری قادیانیوں کو مسلمان قرار دے کر آئین شکنی کررہا ہے قادیانیوں کو مسلمانوں کا فرقہ قرار دینے والے وزیر اطلاعات کیخلاف نوٹس لیا جائے ،علماء نے کہاکہ اللہ نے ستمبر کو ایک بار پھر ختم نبوت پر یقین رکھنے والوں کو فتح دی ہے عمران خان ریاست مدینہ بنائیں ساتھ دیں گے ریاست مدینہ والے کی ختم نبوت پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تو قوم چھوڑے گی نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…