جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

سعودی حکومت نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنادی

datetime 9  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن ) سعودی حکومت نے اگلے سال حج کیلئے پاکستان کے کوٹے میں اضافے کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کرلیا ہے جبکہ مکہ اور مدینہ میں پاکستان ہاؤس کی تعمیر کیلئے اراضی فراہم کرنے کی درخواست سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے سامنے پیش کی جائے گی ان خیالات کا اظہار سعودی وزیر اطلاعات و ثقافت ڈاکٹر عواد نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا.

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ممتاز علی شاہ اور وزارت کے دیگر افسران بھی موجود تھے. سعودی وزیر ڈاکٹر عواد نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب باہم محبت، دوستی اور بھائی چارے کے بندھن میں جڑے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے عوام میں جذباتی قربت اور وابستگی ہے .انہوں نے کہا سعودی حکومت ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی ہر کڑے وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق نے سعودی وزیر اطلاعات و ثقافت ڈاکٹر عواد کی پاکستان آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا .سعودی وزیر سے بات چیت کے دوران پیرانوار الحق قادری نے درخواست کی کہ سعودی حکومت پاکستان کیلئے مختص حج کوٹہ میں مزید 40 سے 45 ہزار کا اضافہ کرے اور عمرہ زائرین کیلئے ب?ی مزید آسانیاں پیدا کی جائیں.علاوہ ازیں وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حکومت پاکستان مکہ اور مدینہ منورہ میں پاکستان ہاوس قائم کرنا چاہتی ہیاس حوالے سے انہوں نے درخواست کی سعودی حکومت اراضی فراہم کرے. سعودی وزیر اطلاعات و ثقافت ڈاکٹر عواد نے آمادگی کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ آئندہ سال حج میں پاکستانیوں کے کوٹہ میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ عمرہ زائرین کے لیے بھی مزید آسانیاں پیدا کی جائیں گی. تاہم مکہ اور مدینہ منورہ میں اراضی فراہمی کے حوالے سے ڈاکٹر عواد بن صالح نے کہا کہ اس مطالبے کو سعودی فرمانروا شاہ سلیمان کے سامنے پیش کیا جائے گا اور انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وزیراعظم پاکستان کی سعودی میں آمد کے موقع پر اس مسئلہ کو بھی حل کر لیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…