جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

انٹرنیٹ ووٹنگ سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن ،صرف 9روز کے دوران کتنے پاکستانیوں نے رجسٹریشن کیلئے اپلائی کیا ؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 9  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن) انٹرنیٹ ووٹنگ سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی شرح مایوس کن حد تک کم، گذشتہ 9روز کے دوران 6ہزار کے قریب بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے رجسٹریشن کیلئے اپلائی کیا ہے ، رجسٹریشن کیلئے اپلائی کرنے والوں میں اکثریت کا تعلق مغربی ممالک سے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک سے سب سے کم پاکستانیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے ، ضمنی انتخابات کیلئے سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی اخری تاریخ15ستمبر مقرر ہے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نادرہ اور الیکشن کمیشن کی جانب سے آنے والے ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کو شریک کرنے کیلئے انٹرنیٹ ووٹنگ کے طریقہ کار کے تحت رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ 9روز کے دوران صرف 6ہزار کے قریب بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے انٹرنیٹ ووٹنگ کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن اور نادرہ کی جانب سے دئیے گئے آن لائن فارم کے زریعے اپلائی کیا ہے جس میں اب تک 4ہزار کے قریب افراد کی رجسٹریشن مکمل ہوچکی ہے الیکشن کمیشن کے مطابق آنے والے ضمنی انتخابات میں 7 لاکھ 32ہزار کے قریب بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی حصہ لیں سکتے ہیں اور نادرہ کی جانب سے بنائے جانے والے انٹرنیٹ ووٹنگ کے طریقہ کار کے تحت انہیں ضمنی انتخابات میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے 1ستمبر سے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا تھا تاہم 9 روز کے دوران صرف 6ہزار کے قریب بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے رجسٹریشن کیلئے اپلائی کیا ہے جس میں اکثریت کا تعلق امریکہ اور برطانیہ سمیت مغربی ممالک سے ہے جبکہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک جہاں پر پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے کی جانب سے انٹرنیٹ ووٹنگ میں تاحال زیادہ سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…