ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت کو نشانہ بنانے کیلئے چین نے دنیا کا پہلا ایسا راکٹ تیار کر لیا کہ مودی سرکاری میں ہلچل مچ گئی

datetime 9  ستمبر‬‮  2018 |

بیجنگ(آئی این پی)چین نے زمین سے زمین پر مار کرنے والا دنیا کا پہلابرقی مقناطیسی راکٹ تیار کر لیا ہے۔اسی لیے یہ راکٹ تبت کے دوردراز علاقوں میں ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔چین کو یقین ہے کہ یہ راکٹ ’’دنیا کی چھت‘‘سے چین کے حریف بھارت کے مرکزی شہروں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

چین اس راکٹ کو لانچ کرنے کیلئے پہلی برقی مقناطیسی ریل گنز کا ٹیسٹ کر رہا ہے۔چینی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہیہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا دنیا کا پہلا برقی مقناطیسی تباہ کن ہتھیار ہوگا۔جسے دنیا کے سب سے بلند مقام تبت کی چوٹیوں سے بھارت کو نشانہ بنایا جا سکے گا۔یہ برقی مقناطیسی راکٹ ایک باقاعدہ راکٹ کے مقابلے میں زیادہ درست طور پر اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور یہ میزائل کی نسبت بہت زیادہ سستا بھی ہے۔اس منصوبے پر کام کرنے والے ایک سائنس دان ہین جن لی نے سرکاری جریدے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کو بتایا کہ اس ہتھیار کی رینج اور ٹیکنیکل تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کی گئیں،تاہم یہ برقی مقناطیسی ہتھیار راکٹ کو لانچنگ سٹیج سے ابتدا میں ہی رفتار بہت زیادہ تیز کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔سائوتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ دنیا کا اپنی قسم کا پہلا منصوبہ ہے اور یہ پروگرام کے مطابق بڑی کامیابی کے ساتھ مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔تاہم سائوتھ چائنہ مارننگ پوسٹ یہ سوال ضرور کرتا ہے کہ بھارت جو کہ ایک ایٹمی طاقت ہے اپنے شہروں پر اس طرح کے حملوں کا کیا جواب دیگا۔۔؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…