منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمر ایوب کاتاریخی اعزاز، موجودہ حکومت کا عمرایوب کو اہم ذمہ داریاں سونپنے کافیصلہ ،یہ اعزاز پہلے کسی سیاسی رہنما کو حاصل نہیں ہوا

datetime 8  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے ہری پور سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب خان کو وزیرتوانائی بنانے کا جو فیصلہ کیا ہے اس کے تحت وزارت کا حلف اٹھاتے ہی عمر ایوب خان کو ایک ایسا اعزاز حاصل ہو جائے گا جو کسی بھی سیاسی رہنما کو اس سے پہلے حاصل نہیں ہوا کیونکہ ان کے والد سابق سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان بھی وفاقی وزیر پانی وبجلی رہ چکے ہیں اور اس طرح یہ ملکی تاریخ میں پہلا موقع ہوگا کہ

ایک نئے وفاقی وزیر کے والد بھی اسی محکمے کے وزیر رہے ہوں جس کا انہیں چارج دیا گیا ہے ۔ گوہر ایوب خان نوازشریف کے پہلے دور حکومت میں 1990میں قومی اسمبلی کے سپیکر رہے ،1993میں وہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر جبکہ 1997کی حکومت میں انہیں پہلے مرحلے میں وفاقی وزیر پانی وبجلی بنایا گیا اور بعدازاں انہیں وزیرخارجہ کا قلمدان دیا گیا تھا جبکہ عمر ایوب خان 2002کی مشرف حکومت میں خزانہ کے وزیرمملکت رہ چکے ہیں اور2008سے2013تک وہ نون لیگ کے رکن قومی اسمبلی رہے اور 2013میں (ن) لیگ کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تاہم الیکن ٹربیونل نے ان کے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا اور عمرایوب اپنی والدہ کی بیماری کے باعث الیکشن نہیں لڑے تھے اور 2018کا الیکشن انہوں نے بھی تحریک انصاف کے ٹکٹ پر لڑا۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے ہری پور سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب خان کو وزیرتوانائی بنانے کا جو فیصلہ کیا ہے اس کے تحت وزارت کا حلف اٹھاتے ہی عمر ایوب خان کو ایک ایسا اعزاز حاصل ہو جائے گا جو کسی بھی سیاسی رہنما کو اس سے پہلے حاصل نہیں ہوا کیونکہ ان کے والد سابق سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان بھی وفاقی وزیر پانی وبجلی رہ چکے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…