جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی برطانیہ میں بھی مقبول ہوگئی

datetime 8  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آن لائن) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی برطانیہ میں بھی مقبول ہوگئی ہے۔پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز پشاورزلمی کی لندن کی سڑکوں پر دوڑتی مشہور بس سروس پر پشاور زلمی کے لوگوز کی برانڈنگ کی گئی ہے۔پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن اپنے فینز کی بدولت پاکستان سپر لیگ اور کرکٹ کے میدانوں میں ترقی کی نئی منزلیں طے کررہی ہے۔ لندن کی مشہور بسوں پر پشاور زلمی کی برانڈنگ، زلمی لوگو کی لندن بسز پر برانڈنگ پاکستان اورافواج پاکستان کو خراج تحسین ہے۔

جاوید آفریدی نے کہا لندن جیسے شہر میں وہاں کی بسوں پر پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کی برانڈنگ نہ صرف پشاور زلمی بلکہ پاکستان سپر لیگ اور پاکستان کرکٹ کے لیے باعث فخر ہے اور اس سے پاکستان سپر لیگ اور پشاور زلمی کو نئی پہچان ملے گی۔دوسری جانب لندن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نییہ سب دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے، پاکستان کے معروف اسپورٹس اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز نے بھی لندن میں موجودگی کے دوران ان بسز کی تصاویر لیں اور فخر سے ٹوئٹر پر شئیر کیں اور چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کو مبارکباد دی۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…