جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کے تحریک انصاف کے اہم رہنماء میجر (ر) طاہر صادق کے خاندان میں سے کسی کو ٹکٹ دینے سے انکار پر تنازعہ کھڑاہوگیا،طاہر صادق کا حیرت انگیز اعلان

datetime 8  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک ( آئی این پی ) وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور حلقہ این اے 56 سے تحریک انصاف کے امیدوار ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں صرف وزیر اعظم عمران خان کا نظریہ چلے گا کسی کی منافقت نہیں چلے گی منافقت کرنے والوں کی پارٹی میں جگہ نہیں ہے ۔ کسی ایک شخص کے آنے جانے سے تحریک انصاف کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ، انہوں نے یہ بات تحریک انصاف کے مقامی عہدے داروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

کہی جس سے تحریک انصاف ضلع اٹک کے صدر قاضی احمد نے بھی خطاب کیا اور انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں بعض لوگوں نے غلط تاثر دیا ہے ہم ہر اس شخص کا ساتھ دینگے جس کو وزیر اعظم عمران خان نامزد کریں گے ، این اے 56 کے لئے عمران خان نے ملک امین اسلم کو امیدوار بنایا ہے اور ہم سب عہدیدار امین اسلم کو کامیاب کرائینگے ۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ وہ عمران خان کے وژن کے ساتھ ہیں ۔ اب تحریک انصاف میں منافقت نہیں چلے گی اور یہاں پر کچھ لوگ منافقت کر رہے ہیں ۔ پارٹی میں وہی رہے گا جو عمران خان کے ساتھ چلے گا ۔ ایسے لوگوں کی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں ہے جو عمران خان سے وعدہ خلافی کر رہے ہیں ۔ کسی ایک شخص کے آنے جانے سے پارٹی کوفرق نہیں پڑے گا ۔ الیکشن میں کامیابی کے بعد بجلی ، گیس اور تھانہ کچہری کے مسائل حل کیے جائینگے ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے اٹک کے اہم رہنماء میجر (ر) طاہر صادق کے خاندان میں سے کسی کو ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا ہے اور امین اسلم کو جب سے پارٹی امیدوار نامزد کیا ہے تحریک انصاف اٹک کے درمیان اختلافات پائے جائے رہے ہیں اور میجر(ر) طاہر صادق نے ملک امین اسلم کی حمایت کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…