جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ایشیا کپ ،تربیتی کیمپ میں حسن علی فوجی بن گئے،فاسٹ بالر بلے کو بندوق بنا کر چلاتے ر ہے،ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی ہنس کر لوٹ پوٹ ،دلچسپ صورتحال

datetime 8  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )ایشیا کپ کیلئے لگائے گئے تربیتی کیمپ کے دوران کرکٹر حسن علی فوجی نوجوانوں کی طرح بلے کو بندوق بنا کر چلاتے  ر ہے اپنی ہنس مکھ طبیعت کی وجہ سے حسن علی پوری ٹیم کیلئے تفریح کا منفرد ذریعہ ہیں،گزشتہ روز کیمپ میں وہ کوچ مکی آرتھر کو گراو4160ڈ میں لیٹ کر اپنے بیٹ کو ہی بندوق بنائے کرتب کر کے دکھاتے رہے جس پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی ہنس کر لوٹ پوٹ ہوتے رہے۔

دنیائے کرکٹ میں بہت سے کھلاڑی اپنے سٹائل سے مشہور ہوتے رہے لیکن پاکستانی ٹیم میں شعیب اختر اور بوم بوم آفریدی کے بعد حسن علی کا انداز شائقین کے دل کو بھا گیا۔یاد رہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15 سے 28 ستمبر تک محدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جس میں پہلی مرتبہ چھ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، پاکستان،، بھارت،، سری لنکا،، بنگلہ دیش اور افغانستان نے براہ راست ایونٹ میں جگہ بنائی تھی اور اب انکے بعد ہانگ کانگ، ملائیشیا، نیپال، اومان، سنگاپور اور متحدہ عرب امارات میں سے ہانگ کانگ کی ٹیم کوالیفائنگ مرحلہ عبور کر کے ایونٹ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ۔ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان،، بھارت اور ہانگ کانگ کو گروپ اے، بنگلہ دیش،، سری لنکا اور افغانستان کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے، ہر گروپ سے دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جہاں پر چاروں ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہوں گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔ 15 ستمبر کو افتتاحی میچ میں سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا، پاکستانی ٹیم 16 ستمبر کو ہانگ کانگ ٹیم کیخلاف مہم کا آغاز کریگی، گرین شرٹس 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے آمنے سامنے ہوں گے، سپر 4مرحلے کے میچز 21 سے 26 ستمبر تک کھیلے جائیں گے، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین 19ستمبر کو دبئی میں شیڈول ایشیا کپ کے میچ پر پاک بھارت سمیت پوری دنیا کے شائقین کرکٹ کی نظریں لگی ہوئی ہیں

اور شائقین کی بہت بڑی تعداد یا تو گرانڈ میں جاکر یا پھر ٹی وی پر دونوں روایتی حریفوں کے مابین ہونیوالے میچ کو دیکھنے کیلئے بے تابی سے انتظار کررہی ہے جبکہ ایشین کرکٹ کونسل نے بھی اس میچ کیلئے شائقین کی دلچسپی کو بھانپ لیا ہے اور میچ کی مزید ٹکٹیں آن لائن فروخت کرنیکا فیصلہ کیا ہے متحدہ عرب امارات میں ہونیوالے ایشیا کپ 2018میں پاکستان اور بھارت کا میچ 19 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے جس کی ویب سائٹ پر دستیاب ٹکٹیں چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئیں۔ایونٹ کے ٹکٹوں کی قیمتیں پہلے کی طرح 20 سے 720 درہم کے درمیان ہوں گی۔ ایونٹ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…