بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

جلد سے جلد ڈیم بنانا ہے تو پھر سب سے پہلے یہ کام کریں، ملک ریاض نے حکومت کو زبردست تجویز دے دی

datetime 8  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز دینے کی اپیل پر جہاں بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے اس فنڈ میں پانچ کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تو وہیں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو زبردست تجویز بھی دے دی، ملک ریاض نے وزیراعظم عمران خان کو جلد سے جلد ڈیم فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے ڈونرز کانفرنس بلانے کی تجویز دے دی، چیئرمین بحریہ ٹاؤن نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کے ڈونرز کانفرنس بلائے،

یوں ڈیموں کی تعمیر کے لیے کم وقت میں زیادہ رقم اکٹھی ہوجائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایک مختصر خطاب میں ڈیم کے لیے فنڈز کی اپیل کی گئی تو ملک ریاض نے پانچ کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا یاد رہے کہ ملک ریاض اس سے قبل سپریم کورٹ کے ڈیم فنڈ میں بھی عطیہ جمع کروا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے تمام پاکستانیوں اور خصوصاً اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی تھی کہ آپ ڈیمز کی تعمیر کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز جمع کروائیں تاکہ ہم پاکستان کو خشک سالی سے بچا سکیں، وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں پانی کی قلت کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ وہ چیف جسٹس اور وزیراعظم ڈیم فنڈ اکٹھا کرنے جا رہے ہیں جبکہ انہوں نے تمام پاکستانیوں بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیم فنڈ میں زیادہ سے زیادہ رقم جمع کرانے کی اپیل کی اور یہ بھی کہا کہ میں اس پیسے کی خود حفاظت کروں گا اور اسے ڈیم کی تعمیر میں ہی لگاؤں گا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز دینے کی اپیل پر جہاں بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے اس فنڈ میں پانچ کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تو وہیں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو زبردست تجویز بھی دے دی، ملک ریاض نے وزیراعظم عمران خان کو جلد سے جلد ڈیم فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے ڈونرز کانفرنس بلانے کی تجویز دے دی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…