جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

ممتاز قادری کے ہاتھوں قتل ہونیوالے سلمان تاثیر کی بیٹی نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ’’بھوتنی‘‘ قرار دیتے ہوئے انتہائی سنگین الزامات عائد کر دیے

datetime 8  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی جو کہ عبایا زیب تن کرتی ہیں، وہ سرکاری تقریبات میں بھی عبایا میں ہی نظر آتی ہیں، ان کے اس لباس کا جہاں سراہا جا رہا ہے وہاں کچھ لوگ ان کے لباس کو تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں، انہی لوگوں میں ممتاز قادری کے ہاتھوں قتل ہونے والے سلمان تاثیر کی بیٹی سارہ تاثیر بھی شامل ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میری 9 سالہ بیٹی سونی کے اسکول میں

اگر کوئی خاتون اس طرح کا عبایا پہن کر اور اپنا چہرہ ڈھک کر آجائے تو وہ ڈر کے مارے چیخ اُٹھے گی۔ سارہ تاثیر نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ بشریٰ، براہ مہربانی بچوں کو اکیلا چھوڑ دیں۔ ایک اور ٹوئٹر صارف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ بشریٰ بی بی ہمارے ملک میں ڈاکٹرز، سرجنز، صحافی اور کرکٹرز بننے کی خواہش رکھنے والی طالبات کے لیے رول ماڈل نہیں بن سکتیں لہٰذا انہیں میڈیا سے دور رکھا جائے، صارف نے لکھا کہ ہم ان کے لباس کے انتخاب کا احترام کرتے ہیں لیکن قرآن پاک اور حدیث میں خواتین کو چہرہ ڈھانپنے کا نہیں کہا گیا، مزید لکھا کہ یہ اسلامی نہیں ہے۔ اس پر سارہ تاثیر نے لکھا کہ میرے بشرٰی بی بی کے بارے میں یہی خیالات ہیں، بشریٰ بی بی کے عبایا پہننے سے عالمی سطح پر پاکستان کا منفی تاثر ابھریگا۔ سارہ تاثیر نے مزید لکھا کہ جن کو میری بات سے دکھ ہوا ہے میں ان کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ بشریٰ بی بی کا لباس صرف پاکستان کے لیے برا نہیں ہے بلکہ پاکستانیوں لڑکیوں کے لیے ایک بدترین مثال ہے، ان کے لباس سے ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں خواتین کو صرف گھروں تک ہی محدود رکھا جاتا ہے اور انہیں باہر نکلنے کے مواقع نہیں دیے جاتے۔ سارہ تاثیر نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ بشریٰ بی بی کے لباس کا پاکستان کی ثقافت سے بھی کوئی تعلق نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…