منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ملازمت پیشہ خواتین ہفتے کے پہلے روز زیادہ دلکش نظر آتی ہیں ، سروے

datetime 12  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک )عام طور پر دفاتر میں کام کرنے والی کام کرنے والی خواتین کام کے بوجھ کے باعث اپنی خوبصورتی اور دلکشی کو جلد کھو دیتی ہیں تاہم بہت سی خواتین اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے کئی جتن کرتی ہیں لیکن کام کی زیادتی ان کے حسن کی دلکشی کو کچھ دھندلا دیتی ہے اسی لیے ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ خواتین ہفتے کے پہلے روز یعنی پیر والے دن اپنی خوبصورتی کے عروج پر ہوتی ہیں۔برطانیہ کے ایک سروے میں بتایا گیا کہ خواتین کی اکثریت بالخصوص دفاتر میں کام کرنے والی خواتین پیر کے روز صبح کے اوقات میں اپنی خوبصورتی اور دلکشی کے عروج پر ہوتی ہیں کیوں کہ ہفتے کے پہلے روز سب کا اپنے دفتری ساتھیوں کے ساتھ ملنے کا پہلا دن ہوتا ہے اس لیے خواتین زیادہ اچھے طریقے سے تیار ہوکر آتی ہیں۔سروے کے مطابق ایک ہزار سے زائد خواتین میں سے 31 فیصد نے پیرکو اپنا فیورٹ دن قرار دیا جب کہ 72 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ ہفتے کے پہلے دن خود کو تازہ اور دلکش محسوس کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہفتے کے پہلے دن وہ اپنا پسندیدہ اور دلکش لباس زیب تن کرتی ہیں جب کہ باقی دن لباس کے معاملے میں ان کی دلچسپی کم ہوتی چلی جاتی ہے۔ سروے میں 23 فیصد خواتین کے نزدیک آخری ورکنگ ڈے یعنی جمعہ کے روز بھی ان کی خوبصورتی عروج پر ہوتی ہے کیوں کہ اس دن خواتین کے چہرے اگلے 2 دن کی چھٹی سے کھل اٹھتے ہیں جب کہ 21 فیصد خواتین کے نزدیک ہفتے کا دن ان کی خوبصورتی کے عروج کا دن ہے

مزید پڑھئے:پاکستان میں ہرسال 40 ہزارخواتین چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہوتی ہیں

۔سروے میں مزید بتایا گیا کہ جمعرات کے روز خواتین اپنی خوبصورتی کی نچلی ترین سطح پر ہوتی ہیں کیوں کہ مسلسل 4 روز کام کرنے کے بعد وہ اپنی ظاہری خوبصورتی پر توجہ کم کردیتی ہیں اور کام کے بوجھ اور تھکاوٹ کی وجہ سے وہ اضافی وقت میں آرام کو ظاہری خوبصورتی پر ترجیح دیتی ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…