اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

شکریہ پاکستان ،جنوبی افریقہ کے مایہ ناز کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے زبردست اعلان کردیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) جنوبی افریقہ کے لیجنڈری بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز آئندہ برس پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔رواں سال بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے ڈی ویلیئرز نے انٹرنیشنل کیرئیر میں 20 ہزار سے زائد رنز بنا رکھے ہیں ۔پی ایس ایل میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے ڈی ویلیئرز نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ اب دنیا کی بہترین ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ بن چکی ہے اور میں گزشتہ برسوں کے دوران پی ایس ایل کے میچوں سے کافی محظوظ

ہوا ہوں۔اے بی ڈی ویلیئرز پی ایس ایل 2019 کے ڈرافٹس میں سب سے بڑی شمولیت ہوں گے۔اپنے پیغام میں ڈی ویلیئرز نے پاکستانی شائقین کا بھی شکریہ ادا کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی نے ڈی ویلیئرز کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ڈی ویلیئرز دور حاضر کے عظیم کھلاڑی ہیں اور ان کی شرکت سے ٹورنامنٹ کی اہمیت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈی ویلیئرز کو پاکستان سپر لیگ میں سائن کرنے پر بہت پرجوش ہیں، ان کی شمولیت سے نوجوانوں کو سیکھنے کا بھی موقع ملے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…