ہفتہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2025 

افغان مہاجرین کی واپسی، پاکستا ن نے امریکہ اور اتحادیوں کو آئینہ دکھادیا، دوٹوک اعلان

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ افغانستان کا امن پاکستان سے جڑا ہے ٗہمیں بارڈر پر غیر قانونی کام روکنا ہو گا ۔افغانستان مہاجرین سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں اس تک مہاجرین کی بڑی تعداد موجود ہے ٗہم جانتے ہیں کہ افغانستان کا امن پاکستان سے جڑا ہے ٗہمیں بارڈر پر غیر قانونی کام روکنا ہو گا

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مقیم افغانی مہاجرین واپس اس لئے نہیں جا رہے کہ افغانستان میں امن نہیں ہے ٗہمیں پاکستان کے امن کیلئے بہتر سوچنا ہو گا ۔ فلیپو گراندی ہائی کمشنر برائے مہاجرین اقوام متحدہ نے کہاکہ یہ میرا پاکستان میں دوسرا دورہ ہے ٗمیں پہلے ایران گیا پھر افغانستان گیا اب پاکستان میں ہوں ٗیہاں میں پشاور اور بارڈر کا وزٹ کروں گاانہوں نے کہا کہ مہاجرین کا معاملہ اہم ہے اس وقت شام میں مہاجرین کی بڑی تعداد ہے ہمیں ان معاملات کو انسانی بنیادوں پر حل کرنا ہو گا ٗ میں اس خطے میں سیاسی انتخابات میں بھی رہا جائزہ لیا کہ کیا ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کے رجسٹرڈ مہاجرین کا حل ہونا چاہیے ۔ اس کے ساتھ فلسطین کے مہاجرین بھی ہیں فلیپو گراندیانہوں نے کہاکہ افغانستان کے مہاجرین پاکستان اور ایران دونوں میں موجود ہیں ٗبین الاقوامی سطح پر اس معاملہ پر بہتر سوچنا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ کابل میں بڑے حملے ہوئے اس سے وہاں کا کاروبار اور نظام زندگی متاثر ہوا ٗحکومت کو اپنے معاملات حل کرنے میں مشکلات ہوئیں ٗاس کے نتیجے میں غربت میں اضافہ ہوا ٗآٹھ ملین افغانستان اپنے گھروں میں نہیں رہ رہے ۔انہوں نے کہاکہ اشرف غنی نے اب اہم کام کئے ہیں جس میں مہاجرین کے لئے زمین کے لئے قانون سازی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے حکومت سے بات کی کہ سکول بنائے جائیں اور عوام کی بہتر زندگی کے لئے کام ہونا چاہیے ٗہم جانتے ہیں ملکوں کے معاملات بہت اہم اور نازک ہیں

انہوں نے کہاکہ یہ خوش آئند ہے کہ اس خطے کے ممالک میں روابط ہیں ٗافغانستان مہاجرین کی رجسٹریشن کے بارے میں پالیسی بہتر بنا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے بہت سے افغانی واپس ملک میں جائیں گے ٗا س ملک میں ایک اشاریہ چار ملین مہاجرین ہیں ٗاب افغانستان ہزار وں لوگوں کی رجسٹریشن کر رہا ہے جو بہتر ہے انہوں نے کہاکہ اتنی بڑی تعداد میں مہاجرین کا رہنا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جسے بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اتنی بڑی تعداد میں مہاجرین کو سنبھالے ہو ئے ہے یہ بہت اہم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اب افغانستان سے آئے نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر سکھا رہا ہے

انہوں نے کہاکہ اب مالدار ملک مہاجرین کو رد کر رہے ہیں ٗ اس تمام معاملے کا حل ہونا چاہیے اور اقوام متحد ہ کو افغان مہاجرین کو واپس بسانا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اب آگے آنا ہو گا ہمیں مسائل کا حل نکالنا ہو گا اور افغان مہاجرین کی واپسی ہی خطے کے امن کے لئے ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایران اور پاکستان کا مہاجرین کے متعلق ڈیٹا اکھٹا کرنا اہم ہے اور اس کے ساتھ بارڈر منیجمنٹ کی جانب بھی دیکھنا ہو گا ٗاس بارے میں افغان حکومت کو پاسپورٹ جاری کرنے ہوں گے اور پڑسی ممالک کو ویزہ جاری کرنا ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…