پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

پاک فضائیہ قوم کا فخر، 7ستمبر کو پاکستانی شاہین دشمن کی فضائیہ پر قہر بن کر ٹوٹے اور آن کی آن میں135 طیارے نیست و نابود کر ڈالے، کون کونسے نئے عالمی فضائی ریکارڈ قائم کئے،جانئے جنگ ستمبر میں شاہینوں کی فضائی برتری کی لازوال داستان

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں ائیرفورس کے شہیدوں اورغازیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 7 ستمبر یوم فضائیہ ملی جوش وجذبے سے منایا گیا، پاک فضائیہ نے مجاہدین افلاک کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا،جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں پاک فضائیہ کے اول العزم اور بہادر شاہینوں نے دشمن کی کمر توڑ کر رکھ دی، پاکستان کے

شاہین دشمن کی فضائیہ پر قہر بن کر ٹوٹے اور آن کی آن میں ایک سو پینتیس طیارے نیست و نابود کر ڈالے، پاک فضائیہ نے مجاہدین افلاک کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ جمعہ 7 ستمبر کو یومِ پاک فضائیہ ملی جوش وجذبے سے منایا گیا، یہ وہ یادگار دن ہے جب پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کی مہارت اور جانبازی کی بدولت پاکستان نے 1965 کی پاک-بھارت جنگ میں کامیابی اپنے نام کی۔ستمبر 1965 کی جنگ میں جہاں بری فوج نے دشمن پر سبقت حاصل کی اور دشمن فوج پاکستان کے جری جوانوں کے جذبے کے آگے بے بس نظر آئی، وہیں پاک فضائیہ نے بھی دنیا کی جنگی تاریخ میں کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔پاک فضائیہ کے شاہین ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔لاہور سمیت ملک کے اہم مقامات کا بھرپور دفاع کرنے پر دنیا بھر کے دفاعی ماہرین نے اسے پاک فضائیہ کی بہترین دفاعی حکمت عملی قرار دیا۔جنگ ستمبر کے دوران پاک فضائیہ کی تکنیکی مہارت کے آگے بھارتی پائلٹس کی ایک نہ چل پائی اور پسرور میں ایک بھارتی اسکواڈرن لیڈر کو اپنے طیارے سمیت سرنڈر کرنا پڑا۔جنگ ستمبر میں پاک فضائیہ نے بھارت کے 100 سے زائد جنگی طیارے مار گرائے اور کامیابی سے مادر وطن کا دفاع کیا۔آج پاک فضائیہ کے پاس وہی ناقابل تسخیر جذبہ اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس طیارے اور ہتھیار بھی موجود ہیں۔

7ستمبر کو پاک فضائیہ نے مجاہدین افلاک کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا،جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں پاک فضائیہ کے اول العزم اور بہادر شاہینوں نے دشمن کی کمر توڑ کر رکھ دی، پاکستان کے شاہین دشمن کی فضائیہ پر قہر بن کر ٹوٹے اور آن کی آن میں ایک سو پینتیس طیارے نیست و نابود کر ڈالے، پاک فضائیہ نے مجاہدین افلاک کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…