ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر بھارت نے پاکستان کو بنجر بنانے کی سازش پر عمل شروع کر دیا، انتہائی سنسنی خیز انکشاف

datetime 6  ستمبر‬‮  2018 |

سیالکوٹ (آئی این پی)بھارت نے پاکستان کو بنجر بنانے کی سازش پر عمل کرتے ہوئے دریائے چناب کا ایک لاکھ کیوسک پانی روک لیا۔ ہیڈ مرالہ کے 66میں سے 62سپل وے بند کردئیے گئے۔ ہیڈ خانکی کو پانی کا اخراج روکے جانے کا امکان ، نہر اپر چناب اور نہر مرالہ راوی لنک کو پانی کی فراہمی میں کمی کردی گئی ۔وسطحی اور جنوبی پنجاب میں دھان اور کپاس کی فصل کو شدید نقصان کا خدشہ ،تفصیلات کے مطابق ہندوستان نے اپنی طرف سے آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے

مقبوضہ جموں وکشمیر ،لداح ودیگر مقامات پر بگلہیار ڈیم ،سلاسل اور دیگر تین ڈیموں پر سندھ طعاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد کیوسک پانی روک لیا ہے جس سے دریائے چناب میں پانی کی سطح ایک لاکھ 40ہزار کیوسک کی بجائے 36ہزار 586کیوسک تک نیچے گر گئی ہے۔ اور ہیڈ مرالہ اتھارٹی نے ہیڈ خانکی کو پانی کااخراج انتہائی کم کرکے 9ہزار 770کیوسک کردیا ہے۔ جبکہ مرالہ کے 66میں سے 62سپل ویز کو بند کردیا گیا ہے اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اگر پانی کی آمد میں مزید کمی واقع ہوئی تو ہیڈمرالہ سے پانی کا اخراج مکمل طور پر بند کردیا جائیگا اور صرف نہر مرالہ راوی لنک اور نہر اپر چناب کو پانی فراہم کیا جائیگا۔ ہیڈ مرالہ اتھارٹی کے مطابق دریائے چناب ،دریائے جموں توی اور دریائے مناور توی میں پانی کی آمد 41ہزار 645کیوسک ہے اور اس میں سے نہر اپر چناب کو 18ہزار کی بجائے 13875کیوسک پانی فراہم کیا جارہاہے اور نہر مرالہ راوی لنک کو 22ہزار کی بجائے 18ہزار کیوسک پانی کی فراہمی جاری ہے۔ دریائے چناب میں پانی کی آمد 36ہزار 581، دریائے جموں توی میں 3460، دریائے مناور توی میں 1652کیوسک ریکارڈ کیا جارہاہے۔ پانی کی شدید قلت کے باعث ہیڈ خانکی ، ہیڈ قادر آباد، ہیڈ تریما، ہیڈ رسول اور ہیڈ پنجند سے برآمد ہونے والی نہریں شدید متاثر ہونگیں اور ان کو پانی کی فراہمی مجبوراً روکنا پڑی گئی جس سے وسطحی پنجاب میں دھان کی فصل اور جنوبی پنجاب میں کپاس کی فصل کے کاشتکاروں کو شدید مالی نقصان ہوگااور وہ مجبوراً زیر زمین مہنگاپانی حاصل کرکے اپنی اراضی کو سیراب کرنے پر مجبور ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…