منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستانی ایک بہادر قوم، وطن کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوارکی مانند کھڑی ہے، آرمی ہیرٹج فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شاندار رنگارنگ تقریب کا احوال

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی( آن لائن)جی ایچ کیو میں ’’یوم شہدا ‘‘ کے موقع پر مرکزی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان ،پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ،وفاقی وزرا ،اعلیٰ فوجی افسران اور ان کے اہل خانہ سمیت اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو میں یوم دفاع کے حوالے سے مرکزی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا ،اس موقع پر تمام شرکا نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے ،اس پر وقار تقریب میں

وزیر اعظم عمران خان ،خاتون اول محترمہ بشریٰ عمران ،وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک ،پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیر خزانہ اسد عمر ،شیخ رشید احمد ،فواد چوہدری ، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،سینیٹر شیری رحمان بھی تقریب میں شریک ہیں۔یوم شہدا و یوم دفاع کی اس پر وقار تقریب سے وزیر اعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کیا۔اس پر وقار تقریب کی میزبانی کے فرائض آصف رضا میر ،فریال گوہر ،ہمایوں سعید ، مایا علی نے سرانجام دیے۔جبکہ تقریب میں سول ،ملٹری آفیشلز ،معروف کرکٹر شاہد خان آفریدی ، جہانگیر خان ،ظہیر عباس ،حسن سردار سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔آرمی ہیرٹج فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ایوب نیشنل پارک میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شاندار رنگارنگ تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں 6ستمبر1965کی جنگ کے شہدا ء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا،اس موقع پر ڈائریکٹربزنس سکیورٹی اینڈ سپورٹس کرنل(ر)شہزاد محمود ،ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرحمن،محمد وسیم سیفی ودیگر بھی موجود تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر بزنس سکیورٹی اینڈ سپورٹس کرنل(ر)شہزادمحمودنے کہا کہ آج کا دن ہمیں ان شہداء کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے

جنہوں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے وطن عزیز کے چپے چپے کی حفاظت کی اور جام شہادت نوش کیا ،پاک فوج آج بھی وطن عزیز میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کمربستہ ہے اورجانوں کے نذرانے پیش کررہی ہے آج کا دن پوری قوم کیلئے تجدید عہد کا دن ہے کہ وہ پاک وطن کی حفاظت اوراسکی سالمیت کیلئے اپنا بھرپورکرداراداکرینگے ہمیں چاہیے ہم متحد ہوجائیں اور دشمن کو پیغام دیں کہ پاکستانی ایک بہادرقوم ہے اوروہ اپنے وطن کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوارکی مانند کھڑی ہے،تقریب میں کیڈٹ فاؤنڈیشن سکول اورسپرنگ فیلڈ سکول کے بچوں نے خصوصی شرکت کی اور مختلف خاکوں،ملی نغموں،ٹیبلو ز کے ذریعے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…