جمعہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2025 

دکاندار کا 35ہزار کے کپڑے چوری کرنے کا الزام لگا کر 2عورتوں پر وحشیانہ تشدد،کوئی بچانے نہ آیا،ویڈیو وائرل

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دکاندار دو خواتین پر چوری کا الزام لگاکر بانس کی چھڑی کے ذریعے بڑی بے دردی پیٹ رہا ہے،سماجی ویب سائٹ پر صارفین نے دکان دار کی اس حرکت پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  دو خواتین ایک گارمنٹ کی دکان میں

بیٹھی ہیں اسی دوران ایک دکاندار بانس کی چھڑی اٹھاتا ہے اورچوری کا الزام عائد کرتے ہو ئے  مارنا شروع کردیتا ہے لیکن اس واقعے کا زیادہ افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ باقی دکان دار بھی اس صورت حال کو معمولی انداز میں دیکھ رہے ہیں کسی نے بھی  تشدد سے نہیں بچایا۔اس افسوس ناک واقعے کی ویڈیو کے دوسرے حصے میں ان ہی دو خواتین کوکسی گودام میں لے جایا جاتاہے اوران پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کردی خواتین جب زمین پر گر گئیں تو انہیں لاتوں سے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔دکاندارنے دونوں خواتین پر اس کی دکان سے35ہزار روپے کے کپڑے چرانے کا الزام عائد کیا۔سوشل میڈیا پرجب یہ وڈیو عام ہوئی تو لوگوں کی بڑی تعداد میں خواتین پر تشددکو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہو ئے تشدد کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔عابد خان نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا ہے کہ ہم اخلاقی پستیوں کی انتہا پر ہیں ، ہمیں ہنگامی طور پر تعلیم کی ضرورت ہے اس سے پہلو تہی کرنے کی وجہ سے ایسے شرم ناک واقعات وقوع پذیر ہو تے رہیں گے ۔ایک اور صارف لکھتے ہیں کہ خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانا مکمل طور پر غلط ہے اگر خواتین نے کوئی غلط اقدام کیا بھی تب بھی انہیں حوالہ پولیس کیا جانا چاہئے تھا نہ کہ خود سزا دینے کھڑے ہو جاتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…