اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی سی سی کی طرف سے سعید انور کو سالگرہ پر مبار کباد کا پیغام

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان سعید انوار 50 سال کے ہوگئے ہیں ٗان کی سالگرہ کے موقع پر آئی سی سی کی جانب سے انہیں سوشل میڈیا پر مبارک باد دی گئی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ جاری کیا ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سعید انور کو سالگرہ کی مبارک باد دی گئی ہے۔

انہوں نے پیغام میں لکھا کہ سعید انور نے ٹیسٹ میچز میں 4052 جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میں 8824 رنز بنائے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ سعید انور نے1997 میں بھارت کے خلاف میچ کھیل کر 194 رنزبنائے اورون ڈے میں سب سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ قائم کیا ٗ ان کا یہ ریکارڈ 12 سال قائم رہا۔آخر میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان کے لیجنڈ سعید انور کو 50 ویں سالگرہ مبارک!۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر بلے باز سعید انور 6 ستمبر 1968 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے یکم جنوری 1989 میں ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا میچ کھیلاجبکہ 23 نومبر 1990 میں انہوں نے ٹیسٹ میں بھی پہلامیچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہی کھیلاتھا۔سعید انور نے اپنے کیریر کا آخری ٹیسٹ31 اگست 2001 میں بنگلہ دیش کے خلا ف کھیلا اور اپنا آخری ون ڈے زمبابوے کے خلاف 4 مارچ 2003 میں کھیلا۔سعید انور کا ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ اسکور 188 ہے اور ون ڈیانٹرنیشنل میں 194 رنز ہیبعد از قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے 210 رنز بنا کربھارت کے خلاف سعید انور کے 194 رنز کا طویل ترین ریکارڈ توڑ دیا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…