جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سیاحتی مقامات ، پارک ، ہوٹل، ریسٹورنٹس سمیت تمام معلومات آن لائن ،خیبرپختونخوا کو عالمی سطح پر بطور سیاحت برانڈ متعارف کرنے کیلئے زبردست اقدام

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے سینئر صوبائی وزیر سیاحت محمد عاطف کی ہدایات پر خیبرپختونخوا کو عالمی سطح پر بطور سیاحتی برانڈ متعارف کرانے کیلئے ستمبر میں ہونے والے عالمی یوم سیاحت پر سیاحوں کی سہولت کے پیش نظر نئی ویب اور موبائل ایپ متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس سلسلے میں

گزشتہ روز سیکرٹری محکمہ سیاحت ، ثقافت ، کھیل ،میوزیم ، آثارقدیمہ و امورنوجوانان شاہد زمان کی زیر صدارت کانفرنس روم ٹورازم کارپوریشن میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری بابر خان ، مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی ٹیم اور دیگر شخصیات موجود تھیں ، اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سیاحت کو ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے متعلق بریفنگ دی گئی ، اس موقع پر بتایا گیا کہ ویب سائیڈ اور موبائل ایپ کے متعارف ہونے سے دنیا بھر میں سیاحوں کو خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات ، پارک ، ہوٹل، ریسٹورنٹس سمیت صوبہ کی ثقافت اور تمام سہولیات کی معلومات باآسانی میسر ہونگی ، موبائل ایپ میں سیاحوں کو موسم کی صورتحال ، ہوٹلز کی بکنگ ، سیاحتی مقامات ، جھیلیں ، ٹریکنگ ، راستوں کی تفصیلات ، تصاویر ، ویڈیوز ، ایمرجنسی معلومات ، مستقبل میں ہونے والے ایونٹس سمیت تمام تر معلومات فراہم کی جائینگی ،سینئر صوبائی وزیر عاطف خان نے محکمہ سیاحت اور ذیلی اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا عزم کیا ہے اور یہ عالمی یوم سیاحت کے اس سال کے سلوگن کے مطابق ایک اہم قدم ہے جسے جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…