بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے وزیر اعظم ہاؤس کے اندرونی حصے کی ویڈیو میڈیا کے سامنے پیش کر دی ، نیوزی لینڈ کا وزیراعظم28 کنال اور پاکستان کا وزیراعظم کتنے کنال پر رہتا تھا ؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹرفیصل جاوید نے کہاہے کہ پاکستان میں 10ارب ڈالر کی سالانہ منی لانڈرنگ ہوتی رہی ہے ٗوزیراعظم عمران خان عوام کے پیسوں کی رکھوالی کریں گے ٗوزیراعظم ہاؤس کی102گاڑیوں کو نیلامی کیلئے پیش کیا جارہا ہے ٗ نیوزی لینڈ کا وزیراعظم28 کنال اور پاکستان کا وزیراعظم1100کنال پر رہتا تھا ٗ گور نرز ٗ وزرائے اعلیٰ اور وزراء سب کفایت شعاری اپنائینگے۔

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ امیرحکمرانوں نے غریبوں کا پیسہ خود پر خرچ کیا، وزیراعظم ہاؤس پر عوام کے اربوں روپے خرچ کیے جاتے تھے۔پریس کانفرنس میں وزیراعظم ہاؤس کے اندرونی مناظردکھاتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ عوام کوبھی پتہ چلے کس طرح عوام کے پیسے پرعیاشی ہوتی تھی ٗعمران خان اب وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہتے ٗپنجاب ہاؤس وزیراعظم ہاؤس سے بھی زیادہ عالی شان ہے۔انھوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائش گاہ 3کمروں پر مشتمل اور 4 کنال سے بھی کم جگہ ہے ، وزیراعظم ہاؤس 1100کنال کی رہائش گاہ پرمحیط ہے ، حکمرانوں پراعتماد بحال کرنا ضروری ہے تاکہ ملک آگے بڑھے، حکمران عوام کا پیسہ عوام پر لگائیں یہ ضروری ہے۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عوام پرلگنے والے پیسوں پرکرپشن یامنی لانڈرنگ ہوتی تھی ، پاکستان میں 10ارب ڈالر کی سالانہ منی لانڈرنگ ہوتی رہی ہے، وزیراعظم عمران خان عوام کے پیسوں کی رکھوالی کریں گے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کا شمار کم ٹیکس دینے والے ملکوں میں ہوتاہے، عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں سادگی اپنانے کا آغاز کیا تھا، ہم نئے اور پرانے پاکستان کے بارے میں آگاہ کرتے رہیں گے۔پریس کانفرنس میں وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی فوٹیج دکھاتے ہوئے فیصل جاوید کا کہنا تھا وزیراعظم ہاؤس کی102گاڑیوں کو نیلامی کیلئے پیش کیا جارہا ہے، یہ فوٹیج تو پہلی قسط تھی اب ہم نے بہت کچھ دکھانا ہے۔

انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کا وزیراعظم28 کنال اور پاکستان کا وزیراعظم1100کنال پر رہتا تھا،غریب عوام کے شاہی حکمرانوں کی رہائش گاہیں دکھاتے رہیں گے، گورنر ہاؤسز، وزیراعلیٰ ہاؤسز بھی دکھائیں گے۔فیصل جاوید نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں پاکستان 10ویں نمبرپرہے، ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان147ویں نمبر پر ہے جبکہ 5 سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات پاکستان میں زیادہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…