اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں میں کوئی سچائی نہیں ، پرفارم کرکے ٹیم میں واپسی کی کوشش کروں گا : محمد حفیظ

datetime 5  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم سے نظر انداز کیے جانے والے ٹیسٹ کرکٹرمحمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ سے متعلق  خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے ، پرفارم کرکے ٹیم میں واپسی کی کوشش کروں گا ۔ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے گزشتہ روز ایشیاکپ کیلئے 16رکنی سکواڈ کا اعلان کیا تاہم حیرت انگیز طور پر 37سالہ

محمد حفیظ کی جگہ شان مسعود کو سکواڈمیں شامل کیا گیا جس پر سابق ٹی ٹونٹی کپتان انتہائی خفا تھے اور گزشتہ روز دوپہر 3بجے پریس کانفرنس میں اہم انکشاف کرنیوالے تھے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹی ٹونٹی کپتان کو منا لیا اور اعلی بورڈ حکام نے 37سالہ آل راؤنڈرکو کسی بھی قسم کی بیان بازی سے روک دیا جب کہ انہیں تحفظات دورکرنیکی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔پی سی بی حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ کچھ دنوں سے ان کے کیرئیر کے حوالے سے افواہیں گردش کر ہی تھی جو حقیقت پر مبنی نہیں ہیں،وہ ہمیشہ پاکستان کرکٹ کے لئے دستیاب رہیں گے اور قائداعظم ٹرافی میں اچھی پرفارمنس دے کر ٹیم میں واپس آنے کی کوشش کریں گے ۔ محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ جتنی کرکٹ کھیلیں عزت کے ساتھ کھیلیں۔یاد رہے کہ محمد حفیظ نے ایشیا کپ کیلئے قومی ٹیم سے باہر کیے جانے پر بورڈ سربراہ کو شکایتی خط لکھا جس میں انکا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی اچھی کارکردگی کے باوجود جان بوجھ کر نظر انداز کررہی ہے۔چیئرمین پی سی بی کے نام خط میں محمد حفیظ نے موقف اپنایا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ اس طرح کا رویہ ایک سینئر کرکٹر کیساتھ کیوں رکھا جارہاہے، اگر نہیں کھلانا تو پھر واضح طور پر بتادیا جائے تاکہ عزت کیساتھ الگ ہوجاؤں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…