اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی حکومت کا بڑا اعلان، وزیراعظم عمران خان نے کسی بھی سرکاری یا نیم سرکاری ملازم کو برطرف نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے کے تحت کسی بھی سرکاری یا نیم سرکاری ملازم کو برطرف نہیں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزیراعظم آفس سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔اس فیصلے سے سرکاری اور نیم سرکاری ملازمین نے سکون کا سانس لیا۔ واضح رہے کہ عمران خان نے بحیثیت
وزیراعظم اپنے پہلے خطاب میں کفایت شعاری اور سرکاری اخراجات کم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ جس پر ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی ۔ سرکاری ملازمین میں خدشہ پیدا ہو گیا تھا کہ اگر وزیراعظم عمران خان نے سرکاری محکموں سے بھی کانٹ چھانٹ کر کے ملازمین برطرف کر دئیے تو مستقبل کا کیا ہو گا؟قبل ازیں حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں خریداری بند کردی تھی۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے حکومت میں آںے سے پہلے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا۔