لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ایشیا ء کپ کے لیے قومی ٹیم سے باہر کیے جانے پر بورڈ کے نئے سربراہ احسا ن مانی کو تحفظات پر مبنی خط ارسال کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی اچھی کارکردگی کے باوجود جان بوجھ کر نظر انداز
کررہی ہے۔چیئرمین پی سی بی کے نام خط میں محمد حفیظ نے موقف اپنایا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ ایک سینئر کرکٹر کے ساتھ کیوں اس طرح کا رویہ روا رکھا جارہا ہے ، اگر نہیں کھلانا تو واضح طور پر بتادیا جائے تاکہ عزت کے ساتھ الگ ہوجاؤں۔ محمد حفیظ اس سے قبل سینٹرل کنٹریکٹ میں اے سے بی کیٹگری میں تنزلی پر بھی اپنے غصے کا اظہار کرچکے ہیں۔