اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عارف علوی نے صدر منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیدیا، عارف علوی نے اپنا استعفیٰ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز صدارتی انتخاب میں تحریک انصاف کے عارف علوی 353 ووٹ لے کر پاکستان کے 13 ویں صدر
منتخب ہو ئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار مولانا فضل الرحمان نے 185 اور پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن نے 124 ووٹ حاصل کئے۔ عارف علوی 9 ستمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نومنتخب صدر سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔