لاہور( آئی این پی)سپیکر کی جانب سے حکومتی اراکین کے ظہرانے کا اہتمام جبکہ اپوزیشن کے میاں حمزہ شہباز کی جانب سے صرف کوک کی بوتلیں اور برگرز دیے گئے،حمزہ شہباز ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنے چیمبر میں جانے کی بجائے واپس گھر چلے گئے۔تفصیلات کے مطابق لیگی اراکین بھی اپوزیشن لیڈر کی پیروی کرتے ہوئے گھرو ں کو جانے کی راہ ہی اختیار کی تاہم تحر یک انصاف کے اراکین انتخابی نتائج تک وہاں موجود رہے ۔ پنجاب اسمبلی میں صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل صبحدس بجے تک چار بجے تک بغیر کسی وقفے تک جاری رہا
،جبکہ ساڈھے تین بجے تمام اراکین اپنا حق رائے استعمال کر چکے تھے لیکن اس کے باوجود چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پولنگ کا وقت مکمل ہونے کا حکم دیا جس کے بعد گنتی کا عمل شروع کیا گا۔ پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل مکمل طور پر پر ان رہا ،حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے کوئی بدمزگی کا واقعہ پیش نہ آیا،تمام اراکین نے خاموشی سے اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور ایوان سے باہر جاتے رہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پنجاب اسمبلی میں صدارتی انتخابات کے موقعہ پر ایوان کا ماحول مکمل طور پر پر امن رہے ۔