بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

گرمی میں آڑو کے بے شمار فوائد

datetime 12  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )آڑو نہ صرف ایک لذیذ پھل ہے بلکہ یہ انسانی صحت کے لئے بھی نہایت مفید ہے۔ماہرین کے مطابق آڑوسے بے انتہا فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
توانائی کا خزانہ
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آڑو کے اندر کیلوریز خاصی کم پائی جاتی ہیں تاہم آڑو فائبر ، وٹامنز اورمنرلز خاصی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ ماہرین مزید کہنا ہے کہ آڑو نے اندر موجود فائبر کی کثرت انسان کو کینسر جیسے مہلک مرض سے بھی بچاتی ہے کیونکہ آڑو کے اندر کینسر کے خلاف سب سے بڑی مزاحمت کرنے والا وٹامن اے موجود ہوتا ہے جبکہ اس پھل میں موجود وٹامن سی موجودگی دل کی بیماریوں سے بھی بچاتی ہے۔
انسانی جسم پراثرات
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آڑو بینائی تیز کرتا ہے۔آڑو کھانے سے وٹامن ای اور ڈی انسانی جسم کا حصہ بنتے ہیں۔آڑو قبض ختم کرنے ،کمزورنظام ہضم درست اور سانس کو ترتیب میں لانے کا اہم سبب ہے۔آڑو دوران خون کو توازن میں رکھتا ہے، جریان اور بواسیر کے مرض کیلئے مفید جبکہ دماغ کو طاقت دیتا ہے، کمزور ہاضمہ والوں کیلئے آڑو چھلکے سمیت کھانا نقصان دہ ہے۔
جلدی امراض میں مفید
ماہرین کے مطابق آڑو معدے کی تیزابیت کو دور کرکے نیا خون پیدا کرتا ہے جبکہ چہرے پر اس کا عرق لگایا جائے تو جلد نرم اور ملائم ہوجاتی ہے،آڑو گرمی کی شدت سے ہونے والی جلدی سوزش سے بھی نجات دلاتا ہے۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…