اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس صدر شہباز شریف کی زیر صدارت جاری ہے جس میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی اراکین شریک ہیں۔ اجلاس کے آغاز میں شہباز شریف نے سورۃ کوثر کی تلاوت کی لیکن خادم اعلیٰ سورۃ کوثر بھول گئے اور صرف آدھی سورۃ ہی پڑھ سکے۔جس پر اجلاس میں شریک تمام شرکا حیران رہ گئے ۔دریں اثناء قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا صدارتی امیدوار
کیلئے بدقسمتی سے کسی ایک پر اتفاق نہیں ہوسکا مستقبل میں اپوزیشن کو اکٹھا رکھنے کی کوشش کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے صدارتی الیکشن کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پوری کوشش کی کے اپوزیشن کا صدر کیلئے ایک ہی امیدوار میدان میں آئے لیکن بدقسمتی سے اتفاق نہیں ہوسکا لیکن مستقبل میں پوری کوشش کروں گا کہ اپوزیشن ایک ہی پیج پر اکٹھی رہے۔