اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر منتخب ہونے کے بعد پہلا کام اپنے گھرکاڈرینج کوٹھیک کرانے کاکرائوں گا، تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی نے ایوان صدر جانے سے قبل ایساکام سر انجام دینے کا اعلان کر دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی میدوار عارف علوی کا کہنا ہے کہ صدر منتخب ہونے کے بعد پہلا کام اپنے
گھرکاڈرینج کوٹھیک کرانے کاکروں گا۔صدراتی انتخاب کی پولنگ سے قبل صدارتی امیدوارڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کی ، ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ منتخب ہونے کےبعدپہلاکام کیا کریں گے؟ انہوں نے جواب دیا کہ میرے گھرکا ڈرینج ٹھیک نہیں بیڈروم میں پانی کھڑا ہے، پہلا کام اپنے گھرکاڈرینج کوٹھیک کرانے کاکروں گا، ایوان صدرجاکرملک کے باقی کام کل سے شروع کروں گا۔انہوں نے کہا کہ منتخب ہونے کےبعدتمام پارٹی عہدوں سے مستعفی ہوجاؤں گا، سب کاصدررہوں گاپارٹی کانہیں خاموش صدرنہیں ہونگا، پاکستان کی خدمت کےلیے عمران خان نےنامزدکی۔پاکستان جس نہج پرہے اس کونکالنے کی کوشش کریں گے۔عارف علوی کا کہنا تھا کہ وہ بھاری اکثریت سے جیتیں گے، کسی ایک سیاسی جماعت نہیں، پورے پاکستان کے صدر ہوں گے۔کامیابی کےبعد آئین کےدائرہ کارمیں مسائل کےحل کیلیے بھرپور کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کامیابی کے بعد آئین کےدائرہ کار میں مسائل کےحل کیلیے بھرپور کوشش کروں گا، ملکی ترقی کے لیے حکومت اگلے چند برس کے دوران شارٹ ٹرم ،مڈٹرم اور لانگ ٹرم اقدامات کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عارف علوی نے بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے بھی ملاقات کی تھی اور صدارتی انتخاب میں حمایت کی درخواست کی تھی جس پر اختر مینگل نے عارف علوی کو صدارتی انتخاب میں حمایت کا یقین دلایا تھا ۔