لاہور(آئی این پی)پاکستان سپرلیگ کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ایسے میں جنوبی افریقاکے سابق کپتان ابراہم ڈی ویلیئرزپی ایس ایل فورمیں شرکت پرتیارہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پابندی کا شکارآسٹریلوی اسٹیواسمتھ اورڈیوڈ وارنرکی بھی پی ایس ایل میں شرکت کاامکان ہے۔پی ایس ایل فورکیلیے دستیاب پلیئرز کی فہرست ستمبرکے اختتام تک جاری کردی جائے گی اوراکتوبر کے وسط میں ڈرافٹنگ ہوگی۔باوثوق ذرائع کے مطابق جنوبی افریقاکے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرزپی
ایس ایل میں شرکت پرتیارہیں۔انہیں برینڈن مک کلم کی جگہ لاہورقلندرکاکپتان مقررکیاجارہاہے۔ لاہورفرنچائزمک کلم کی زیرقیادت ابتدائی تینوں ایڈیشنز کے پہلی ہی رانڈ سے باہرہوگئی۔ڈی ویلیئرزکاشماردنیا کے بہترین بیٹسمینوں میں کیاجاتاہے۔جوانٹرنیشنل کرکٹ میں20 ہزارسے زائد رنزبناچکے ہیں۔جس میں 47سنچریز اور109ففٹیز شامل ہیں۔کئی عالمی ریکارڈزبھی ان کے نام ہیں۔ذرائع کے مطابق پابندی کاشکار آسٹریلوی کپتان اسٹیواسمتھ اوراوپنرڈیوڈ وارنرکی بھی پی ایس ایل فورمیں شرکت کاامکان ہے۔