جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ملک میں رہائشی مسائل کا حل، عمران خان نے 50لاکھ گھروں کی تعمیر کے وعدے پر عملدرآمد شروع کروا دیا،بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ایسا اعلان کر دیا کہ جان کر بے گھر اور متوسط طبقے کے عوام کا دل خوش ہو جائیگا

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں رہائشی مسائل کے حل کے لئے سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ ورکس کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کم لاگت کے 50لاکھ گھروں کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے ٗ کمیٹی متعلقہ ماہرین اور محکموں کے نمائندوں کی مشاورت سے جامع لائحہ عمل وضع کرکے ایک ہفتے کے اندر وزیراعظم کو اپنی

ابتدائی سفارشات پیش کرے گی۔ وزیر اعظم آفس میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کم لاگت کے 50 لاکھ مکانات کی تعمیر کے بارے میںاجلاس ہوا ۔اجلاس میں یعقوب اظہار، نجیب ہارون، ارشد داد، سیکرٹری ہائوسنگ و تعمیرات ڈاکٹر عمران زیب خان، سیکرٹری قانون جسٹس (ر) عبدالشکور پراچہ اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ کم لاگت کے50لاکھ مکانات کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے جس سے بالخصوص بڑے شہروں میں نہ صرف لوگوں کے رہائشی مسائل حل ہوں گے بلکہ اقتصادی نمو کو فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں غریبوں کو متاثرکئے بغیر کچی آبادیوں کو باقاعدہ بنانے کے لئے جامع نظام وضع اور ان علاقوں میں لوگوںکو تمام شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہو گا۔ رہائشی مسئلہ کے حل کے لئے مختلف بین الاقوامی ماڈلز اور روڈ میپ پر تفصیلی غور و خوض کے بعد وزیر اعظم نے سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ ورکس کی زیر صدارت ایک کمیٹی تشکیل دے دی جوقانونی ڈھانچے، اراضی کی دستیابی اور منصوبے پر خوش اسلوبی سے عملدرآمد کے لئے درکار وسائل جمع کرنے سمیت تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے متعلقہ ماہرین اور محکموں کے نمائندوں کی مشاورت سے جامع اور یکجا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔ یہ کمیٹی ایک ہفتے کے اندر وزیراعظم کو اپنی ابتدائی سفارشات پیش کرے گی۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اس ضمن میں نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی کی جائے اور” 5 ملین ہائوسنگ پروگرام” پر عملدرآمد کے لئے حکومت کے ساتھ شراکتداری کرنے والے کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…