لاہور(نیوز ڈیسک )زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان 17مئی کو متوقع ہے ،قومی سکواڈ میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت کا بھی امکان ہے ۔بتایا گیا کہ ٹیم کی سلیکشن کےلئے کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید نے سری لنکا میں قومی اے ٹیم کی کاکردگی کا جائزہ لیا جبکہ آج سے شروع ہونے والے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں بھی سلیکٹرز کھلاڑیوں کی کارکردگی کو پرکھیں گے ۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد سلیکشن کمیٹی ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ دے چکی ہے ۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں آج سے شروع ہونےوالا ڈومیسٹک ایونٹ کامران اکمل اور شعیب ملک کے لئے بہت اہم ہوگا جو ان کی قومی ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار کر سکتا ہے ۔ زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم نے دو ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچزکھیلنے ہیں اور یہ سیریز بائیس مئی سے یکم جون تک جاری رہے گی جسکے لئے قومی ٹیم کا اعلان 17مئی کو متوقع ہے۔
زمبابوے کےخلاف ہوم سیریز کےلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان 17مئی کو متوقع
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تنخواہوں کے حوالے سے سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری
-
پاکستان کا المیہ
-
ایرانی ریال کے نئے نرخ سامنے آ گئے
-
علی خامنہ ای کے جنازے پر اسرار نقاب پوش کون تھا؟ شناخت ظاہر
-
اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی کیس، ثاقب چدھڑ بارے عدالت کا اہم فیصلہ آگیا
-
عمران خان اور جمائمہ کا تاریخی لندن والا گھر فروخت کے لیے پیش، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
-
تولدے گیبریماریم کو پی آئی اے کی قیادت سونپنے کا فیصلہ
-
امارات کے نائب صدر 77 ویں سالگرہ منانے اسکاٹ لینڈ میں اپنی دلکش اراضی میں پہنچ گئے
-
نئی آٹو پالیسی آخری مراحل میں، کیا گاڑیاں سستی ہوں گی؟
-
پاکستانیوں کے لیے خوشخبری! سعودی عرب نے نیا پیکیج ویزا متعارف کرا دیا
-
100 روپے کی دہی منگوانے پر شوہر کا بیوی پر تشدد، گولی مار دی
-
رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
فیفا ورلڈ کپ 2026؛ میسی کا نیا ریکارڈ، ایمباپے کو پیچھے چھوڑ دیا



















































