بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنے ٹانگیں گنوانے والے 2معذورپولیس اہلکاروں نے دوبارہ فورس جوائن کر کے عزم و ہمت کی نئی داستان رقم کردی

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(سی پی پی ) دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ٹانگوں سے محروم ہونیوالے 2بہادر سپاہیوں نے 8 سال بعد دوبارہ فرائض انجام دینا شروع کردیے ہیں۔2009 میں خودکش حملے میں ہیڈ کانسٹیبل سید علی شاہ نے اپنی دونوں ٹانگیں گنوا دیں تاہم بہادر اہلکار نے معذوری کو آڑے نہیں آنے دیا اور مصنوعی ٹانگوں سے قدم بڑھا کر دوبارہ فورس جوائن کر کے نئی تاریخ رقم کردی۔ سید علی شاہ نے گلبرگ تھانے میں ڈیوٹی

شروع کردی ۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہیں۔بلند حوصلے کا مالک پولیس اہلکار شاہ سعود بھی 2010 میں پشاور کے علاقہ پشتہ خرہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں اپنی ٹانگ کھو بیٹھا تھا۔ اب 8 سال بعد دلیر سپاہی نے دوبارہ پولیس فورس میں شمولیت اختیار کرنے کو اپنی خوش قسمتی قرار دیا ہے۔ شاہ سعود پشاور کے تھانہ فقیر آباد میں محرر اسٹاف کے ہمراہ ڈیوٹی دینے لگا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…