لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان کو سٹیج اداکاروں کے خلاف نازیبا گفتگو استعمال کرنا مہنگاپڑا گیا اور وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس کے دوران سب کے سامنے فیاض الحسن چوہان کی قابل اعتراض گفتگو کرنے اور میڈیا کے ساتھ بھی جارحانہ رویہ اپنانے پر ان کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں آخری وارننگ دیتے ہوئے ہدایات کی ہیں کہ وہ آئندہ محتاط رہیں
اور گفتگو کرنے سے قبل سوچ لیا کریں اور اگر انہوں نے اس معاملے پر آئندہ احتیاط نہیں کی تو انہیں وزارت سے علیحدہ کر دیا جائیگا ذرائع کے مطابق پنجاب کی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کے روئیے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا اور انہیں ہدایات جاری کی کہ وہ آئندہ احتیاط کامظاہرہ کریں وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں فیاض الحسن چوہان کو مخاطب کرتے ہوئے کسی بھی شہری کی تذلیل یا تضحیک بالکل بھی برداشت نہیں کی جائیگی ہمارے لئے ہر طبقہ فکر قابل قدر ہے اس لئے سب کو عزت دیں واضح رہے چند روز قبل صوبائی وزیراطلاعات و نشریات فیاض الحسن نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں سٹیج اداکارہ نرگس اور میگھا کیخلاف نازیبا گفتگو استعمال کی تھی اور نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں میڈیا کے خلاف نازیبا زبان بھی استعمال کی تھی خبر نشر ہونے کے بعد صوبائی وزیراطلاعات پر ہر طرف سے کڑی تنقید کی گئی جس کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان کوسٹیج کی دونوں اداکاروں سے معافی مانگنا پڑی تھی۔ صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان کو سٹیج اداکاروں کے خلاف نازیبا گفتگو استعمال کرنا مہنگاپڑا گیا اور وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس کے دوران سب کے سامنے فیاض الحسن چوہان کی قابل اعتراض گفتگو کرنے اور میڈیا کے ساتھ بھی جارحانہ رویہ اپنانے پر ان کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں آخری وارننگ دیتے ہوئے ہدایات کی ہیں کہ وہ آئندہ محتاط رہیں اور گفتگو کرنے سے قبل سوچ لیا کریں اور اگر انہوں نے اس معاملے پر آئندہ احتیاط نہیں کی تو انہیں وزارت سے علیحدہ کر دیا جائیگا