جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

پشاور ٗبی آر ٹی منصوبے سے بڑی چوری پکڑی گئی،گروہ گرفتار،ملزمان کے قبضے سے کیا کچھ بر آمد ہوا؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 2  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں زیر تعمیر بی آر ٹی منصوبے کے گودام سے سریا چرانے والے ملزم کی نشاندہی پر دو مزید ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سریا اور دیگر سامان بر آمد کرلیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی رورل طاہر داوڑ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ

چند ناعاقبت اندیش چور عوامی آمد و رفت کے لئے تعمیر ہونے والے بی آر ٹی منصوبے کے لئے لائے گئے سریااور دیگر سامان چوری کرنے میں ملوث ہیں اور موقع پاتے ہی بی آر ٹی کے گودام سے سریا وغیرہ چوری کرتے ہیں جس پر ڈی ایس پی چمکنی حیدر علی اور ایس ایچ او تھانہ چمکنی یوسف جان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کامیا ب کارروائی کرتے ہوئے ملک باسط ولد ملک ظریف کو گرفتار کر کے موقع پر اس کے قبضے سے محض معمولی مالیت کا سریا برآمد کر لیا تاہم ملزم کی چالاکی اور چال چلن کو مشکوک جانتے ہوئے پولیس افسران نے ملزم سے مزید تفتیش جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ملزم نے انٹاروگیشن کے دوران سنسنی خیر انکشافات کرتے ہوئے مزید دو ساتھیوں کے نام اگل دئیے جس پر ایس پی رورل طاہر داوڑ کی نگرانی میں چمکنی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد عثمان اور احسان حمید پسران حمید گل کو گرفتار کرکے ان کے گودام واقع سبزی منڈی نزد پردہ باغ سے دو کروڑ روپے مالیت سے زائد کا چوری شدہ سریا اور دیگر سامان بر آمد کر لیا ہے جن کو مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ملزمان سے اس ضمن میں مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے  کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں زیر تعمیر بی آر ٹی منصوبے کے گودام سے سریا چرانے والے ملزم کی نشاندہی پر دو مزید ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سریا اور دیگر سامان بر آمد کرلیا

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…