اسلام آباد (این این آئی)میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 تاریخ کو امریکا کے وزیرخارجہ پومپیو تشریف لائیں گے ان سے مل، بیٹھنے کا موقع ملے گا اور تبادلہ خیال ہوگا اور اپنا موقف پیش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ جب میں نے یہاں آنے کے بعد حالات دیکھے تو باہمی تعلقات تعطل ہوچکے ہیں تو ملاقات میں دیکھنا ہے کہ ہم آگے کس طرح بڑھیں، ان کا نقطہ نظر ہم سنیں گے اور اپنا موقف ان کے سامنے رکھیں گے۔وزیرخارجہ نے
کہا کہ باہمی اعتماد اور عزت و احترام کو ملحوظ خاطر رکھ کر اپنے تعلقات کو آگے بڑھائیں گے۔کولیشن سپورٹ فنڈ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پچھلی حکومت کا یہ حال تھا کہ کوئی گفت وشنید نہیں تھی اور بالکل تعطل تھا اور یہی ہمارے سامنے آغاز کس طرح پانے مفاد کو سامنے رکھ کر آگے بڑھیں۔انہوں نے کہاکہ یہ کوئی امداد نہیں ہے جو معطل ہوگئی بلکہ یہ وہ پیسہ ہے جو ہم نے خرچ کیا ہے اپنی بہتری کیلئے کیا ہے جس کو انھوں نے پورا کرنا تھا۔