کراچی(این این آئی) میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ گیرٹ ولڈرز کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کے انعقاد پر جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں نے احتجاج کیا وہیں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ بھی چپ نہ رہیں اور اپنی ٹویٹ میں آقائے دوجہاںؐ کی گستاخی کے مرتکب گیرٹ ورلڈرز کو پھانسی دینے کامطالبہ کیا۔گلوکارہ رابی پیرزادہ کی ٹوئٹ پر گیرٹ ورلڈرز کے حامیوں کی جانب سے سخت واویلا کیا گیا اور
انہیں تشدد پھیلانے کا مرتکب قراردیتے ہوئے ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ رابی پیرزادہ کے خلاف جاری مہم کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ نے ان کا اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل کردیا۔رابی پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی لگنے کی اطلاع اپنیدیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دیتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ ٹوئٹس عشق رسول ؐ میں کی تھیں جس کی مجھے یہ سزا ملی لیکن مجھے اکاؤنٹ معطل ہونے پر کوئی افسوس نہیں بلکہ خود پر فخر ہے کہ میں نے ناموس رسالت پر آواز اٹھائی۔