بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن)کے 4اہم رہنماؤں کی بغاوت، کارروائی کا آغاز کردیاگیا،نوٹس جاری کر دیئے گئے،سنگین الزامات عائد

datetime 2  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات میں پارٹی کے امیدواروں کی حمایت نہ کرنے پر 4 مقامی رہنماؤں کو نوٹسز جاری کردئیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لیگی قیادت کا خیال ہے کہ پارٹی کے امیدواروں کو مقامی رہنماؤں کی حمایت نہ ملنے پر متعلقہ حلقوں سے الیکشن میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جن رہنماؤں کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے ان میں راجہ جہانداد خان، چوہدری ایاز، حاجی ظفر اقبال اور ضیاء اللہ شاہ شامل ہیں۔مذکورہ لیگی رہنماؤں میں سے 2 راولپنڈی کنٹونمنٹ کے

اراکین جبکہ 2 سابق رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔مقامی لیگی رہنماؤں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ سینیٹر چوہدری نتویر خان کی قیادت میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں کیا گیا جس میں میئر راولپنڈی اور مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سردار نسیم، سابق اراکنِ قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان، ملک ابرار اور چوہدری اسامہ تنویر نے شرکت کی۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مقامی رہنماؤں کو جاری ہونے والے نوٹس میں ان سے اپنی پوزیشن کی وضاحت پیش کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ انہیں اتنباہ بھی دیا گیا ہے کہ اگر وہ اپنی پوزیشن واضح کرنے میں ناکام ہوگئے تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔اس ضمن میں اگر پارٹی اپنے ممبران کی راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو اس صورت میں انہیں اپنی نشستیں فوری چھوڑنی ہوں گی۔مسلم لیگ (ن) کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ شو کاز نوٹس جاری کرنے سے قبل مقامی قیادت نے صوبائی اور مرکزی قیادت کو اعتماد میں لیا جہاں سے انہیں گرین سگنل ملنے کے بعد ہی نوٹس جاری کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے متعلقہ حلقوں میں شکست کی وجوہات جاننے اور اس حوالے سے رپورٹ مرتب کرکے 2 ہفتوں کے اندر ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے ٗاس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ اعلیٰ قیادت نے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے شواہد جمع کرنے کی

ہدایت کی ہے جو وائٹ پیپر کے ساتھ آئندہ ماہ شائع کیا جائے گا۔لیگی رہنما نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کو ضلعی انتظامیہ نے الیکشن میں یکساں مواقع فراہم نہیں کیے تاہم الیکشن سے قبل گرفتار ہونے والے پارٹی کارکنان کی تفصیلات بھی اجلاس میں پیش کی گئیں۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر لیڈر نے کہا کہ اجلاس کے دوران میئر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ تمام پارٹی اراکین نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہیں اور اس مشکل وقت میں پارٹی کو دھوکا نہیں دیں گے۔سابق لیگی رکن اسمبلی ملک ابرار سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں الیکشن اور اس کے بعد کی صورتحال کے امور زیرِ بحث آئے تاہم شوکاز نوٹس ان رہنماؤں کو جاری کیا گیا ہے جنہوں نے پارٹی کو دھوکا دیا۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…