اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایشیا کپ،سری لنکا کا16رکنی ٹیم کا اعلان : لاسیتھ ملینگا کی ایک سال بعد ٹیم میں واپسی،اینجلیو میتھیوز کپتان مقرر

datetime 2  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)سری لنکا نے ایشیا کپ کے لیے16رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جس میں تجربہ کار باولر لاسیتھ ملینگا کی ایک سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔تجربہ کار باولر ملینگا نے آخری مرتبہ سری لنکا کی نمائندگی گزشتہ سال ستمبر میں بھارت کے خلاف کولمبو کے میدان میں کی تھی جس کے بعد وہ انجری کا شکار ہوئے تھے۔سری لنکا کرکٹ بورڈ کے عہدیدران کا کہنا تھا۔

ملینگا نے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سلیکٹرز کو اپنی کارکردگی سے متاثر کیا جس کے بعد انھیں ایشیا کپ کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ملینگا نے سری لنکا کی جانب سے جولائی2004میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا اب تک301وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی طرز میں90وکٹیں حاصل کیں۔ایشیا کپ کے لیے سری لنکا کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جن میں اینجلیو میتھیوز (کپتان)، کوسل پریرا، کوسل مینڈس، اپل تھرنگا، دنیش چندی مل، دانوشکا گوناتھلیکا، تھیسارا پریرا، داسن شناکا، دھناجایا ڈی سلوا، اکیلا دانانجایا، دلروان پریرا، آمیلا آپونسو، کوسن راجیتھا، سرنگا لکمل، دشمنتھا چمیرا، لاسیتھ ملینگا۔متحدہ عرب امارات میں میں ہونے والے 14ویں ایشیا کپ کا آغاز 15 ستمبر کو گروپ بی کی ٹیموں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان میچ سے ہوگا۔گروپ اے میں شامل پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 19 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اس سے قبل پاکستان 16 ستمبر کو گروپ کی تیسری ٹیم سے مدمقابل ہوگا جو کوالیفائیر ہوگی۔ایشیا کپ کے لیے گروپ اے میں بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان شامل ہے، سری لنکا کی ٹیم اپنا دوسرا میچ 17 ستمبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…