اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایشیاء کپ:دبئی کر کٹ اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں

datetime 2  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(سپورٹس ڈیسک)ایشیاء کپ کی میزبانی کیلئے متحدہ عرب امارات کے دبئی اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا 15ستمبر کو آغاز ہوگا۔ تمام میچز دبئی اور ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ دبئی اسپورٹس سٹی کے منیجر سلمان حنیف کا کہنا ہے کہ اہم ٹورنامنٹ کی میزبانی یواے ای کیلئے قابل فخر موقع ہوگا، کرکٹ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پر بھاری سرمایہ خرچ کیا گیا ہے۔

ایونٹ کیلئے خصوصی طور پر 2نئی پچز بنانے کے ساتھ نئی ری پلے اسکرینز اور ڈیجیٹل اسکور بورڈ بھی نصب کردیے گئے ہیں۔ ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھی کام کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ٹریفک کے رش سے بچنے کیلئے اسٹیڈیم کے اطراف میں پارکنگ کا نظام بہتر بنا دیا گیا ہے۔ میڈیاکے ساتھ اس بار تماشائیوں کیلئے فری شٹل بھی دستیاب ہوگی۔ دوسری جانب ٹیموں کے پریکٹس سیشنز کیلئے آئی سی سی اکیڈمی میں موجود سہولیات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔جنرل منیجر ول کچن نے کہاکہ ایشیا کپ میں شریک6ٹیموں کو یہاں ٹریننگ کرنا ہے۔اسی لحاظ سے انتظامات بھی زیادہ ہونے چاہئیں،وینیو کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ پریکٹس اور اسٹیڈیم میں بنائی گئی پچز ایک جیسی ہیں، یکساں کنڈیشنز کی وجہ سے کرکٹرز کو ماحول سے مطابقت حاصل کرنے میں مشکل پیش نہیں آئے گی۔انھوں نے کہا کہ زیادہ ٹیموں کو پیش نظر رکھتے ہوئے مہمان بیٹسمینوں کو نیٹ پریکٹس کرانے کیلئے بولرز کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔اسٹیڈیم میں بال بوائے اکیڈمی کے نوجوان کرکٹرز ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…