پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

براک اوباما نے موجودہ امریکی سیاست کو فضول اور حقیر قراد دے دیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اواشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق صدر براک اوباما نے موجودہ امریکی سیاست کو فضول اور حقیر قراد دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اْنہوں نے یہ بات واشنگٹن نیشنل کیتھڈرل’ میں طویل مدت تک سینیٹر رہنے والے جان مکین کے لیے منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جو ایک ہفتہ قبل دماغ کے سرطان سے مقابلہ کرتے ہوئے انتقال کر گئے۔اس موقعے پر اوباما نے اپنے دوست اور کبھی کبھار کے سیاسی مخالف کی شان میں مدح سرائی کی۔ اْنھوں نے کہا کہ کیا ایسا نہیں ہے کہ جس شخص کی روح کے ایصال ثواب کے لیے ہم اکٹھے ہوئے ہیں۔

اْنھوں نے بہتری کے لیے کاوش کی تھی۔ اْنھوں نے ایک عظیم ورثہ چھوڑا، جس کی حرمت کا ہمارے ملک کے بانیوں نے درس دیا تھا۔اوباما کے الفاظ میں ہماری سیاست، ہمارا عام رہن سہن، ہمارا انداز تخاطب سب ہی گر چکا ہے؛ ہم بے عزتی، بیکار تنازعات اور مصنوعی غصے کا اظہار کرنے پر کمر بستہ ہو چکے ہیں۔صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر، اوباما نے مزید کہا کہ ایسی سیاست جس میں بہادر اور سخت گیر ہونے کا ذکر کیا جائے جب کہ درحقیقت، اس کی بنیاد خوف ہو، جان نے ہم پر زور دیا تھا کہ ہم اس سے بلند ہو کر آگے نکلیں۔ اْنہوں نے ہم سے مطالبہ کیا تھا کہ ہم بہتری کی جانب بڑھیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…