اسلام آباد(آن لائن)حکومت پنجاب نے سرکاری دفاتر میں افسران اور ملازمین کے فرائض کی انجام دہی کیلئے نئے الگ الگ اوقات کار تعین کئے ہیں،جس پر فوری عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا ہے۔نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے صوبائی دفاتر میں سرکاری افسران کے لئے کام کیلئے اوقات کار صبح9بجے سے شام 5بجے تک ہوں گے جبکہ دوپہر1بجے سے ڈیڑھ بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔صوبائی سرکاری افسران کے اوقات کار پیر تا جمعرات کے لئے ہوں گے
جبکہ جمعہ کے روز صبح9بجے سے دوپہر 2بجے تک کام جاری رہے گا۔پنجاب کے سرکاری افسران ہفتے میں2روز یعنی ہفتہ اور اتوار کو چھٹی کریں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے صوبائی سرکاری ملازمین ہفتے میں6 روز کام کریں گے اور انہیں صرف اتوار کے روز چھٹی ہوگی جبکہ پیر سے جمعرات اور ہفتہ کے روز تمام ملازمین صبح9بجے سے سہ پہر5بجے تک ڈیوٹی انجام دیں گے۔جمعہ کے روز سرکاری دفاتر9بجے سے 1بجے تک جاری رہیں گے