بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سختی کے دن آگئے،خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں سرکاری دفاترکے لئے نئے اوقات کار جاری ،حکومت پنجاب نے ہفتہ وارچھٹی کی منظوری دیدی،نوٹیفکیشن جاری 

datetime 1  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آن لائن)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں سرکاری دفاترکے لئے نئے اوقات کار جاری کردیئے ہیں جبکہ وفاقی محکموں میں نئے اوقات کار پر عمل درآمد شروع کردیاہے ریلوے ، پی آئی اے ، ائیر پورٹ ، پی ٹی سی ایل ، پی ٹی وی ، کنٹونمنٹ بورڈ میں اوقات کار صبح 9بجے سے شام 5بجے تک مقرر کردیا گیاہے جبکہ صوبائی محکموں ، صوبائی حکومت کے ماتحت اداروں ، ہسپتالوں سمیت دیگر مقامات پر بھی صبح 9بجے حاضری ہو گی

شام پانچ چھٹی ہو گی ۔ صوبائی محکموں میں نئے اوقات کار منگل کے روز سے نافذ العمل کردیا گیا ہے تاہم دفتری اوقات کار میں تبدیلی سے ملازمین پریشان ہو گئے ہیں ۔اور بعض ملازمین نے موقف اختیارکیا ہے کے دوردراز جانے والے ملازمین اور خواتین کو مشکلات درپیش آئیگی ۔ تاہم سول سیکرٹریٹ ،محکمہ تعلیم ، صحت سمیت دیگرصوبائی محکموں کے ملازمین اس سے قبل بھی قبل از وقت چھٹی کرتے تھے ۔ جبکہ حکومت پنجاب نے ہفتہ اتوار کی چھٹی منظور کر لی،چیف سیکرٹری پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات دفتروں میں نو بجے سے پانچ بجے تک کام ہوگا جبکہ نماز ظہر کے لیے 30منٹ کی بریک ہوگی اسی طرح جمعتہ المبارک کے دن نو بجے سے پانچ بجے تک کام ہوگا جبکہ لنچ اور نماز جمعہ کیلئے ساڑھے بارہ سے دو بجے تک بریک ہوگی ۔جس کے بارے میں پنجاب کے تمام دفاتر میں نوٹیفکیشن بجھوا دیا گیا ہے خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں سرکاری دفاترکے لئے نئے اوقات کار جاری کردیئے ہیں جبکہ وفاقی محکموں میں نئے اوقات کار پر عمل درآمد شروع کردیاہے ریلوے ، پی آئی اے ، ائیر پورٹ ، پی ٹی سی ایل ، پی ٹی وی ، کنٹونمنٹ بورڈ میں اوقات کار صبح 9بجے سے شام 5بجے تک مقرر کردیا گیاہے تاہم دفتری اوقات کار میں تبدیلی سے ملازمین پریشان ہو گئے ہیں

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…